شب معراج پر 3 روزہ چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
شب معراج اسلامی روایت میں ایک اہم واقعہ ہے جو پیغمبر اسلام ﷺ کے معجزانہ سفر اور معراج کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس سال سب معراج 27 جنوری کو منائی جائے گی۔
کویت نے شہریوں کے لیے ایک بڑے ویک اینڈ کی سہولت کے لیے اس تہوار کو جمعرات، 30 جنوری کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کویتی سول سروس کمیشن کے مطابق ملک میں شب معراج کی تعطیلات 30 جنوری سے یکم فروری تک ہوں گی،اس مدت کے دوران کویت میں تمام سرکاری محکمے اور ادارے بند رہیں گے۔
2 فروری سے ملک بھر میں سرکاری و نجی ادارے اپنے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news تعطیلات شب معراج کویت ویک اینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تعطیلات کویت ویک اینڈ
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔