Islam Times:
2025-04-22@14:12:23 GMT

لاہور، جشن مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

لاہور، جشن مولود کعبہؑ کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری

شہر بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں یوم ولادت کا کیک کاٹنے سمیت، سماع کی محافل اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول کورٹ اور سیشن کورٹ میں بھی کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں، جہاں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اندرون موچی دروازہ بھی محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف قوال زین عباس نے قصائد پیش کئے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم ولادت باسعادت مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں یوم ولادت کا کیک کاٹنے سمیت، سماع کی محافل اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول کورٹ اور سیشن کورٹ میں بھی کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں، جہاں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اندرون موچی دروازہ بھی محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف قوال زین عباس نے قصائد پیش کئے۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ، ادارہ منہاج الحسین، جامعہ المنتظر، جامعہ الحسین، مسجد صاحب الزمان  اسلام پورہ، دربار بی بی پاکدامن، امامیہ کالونی، جعفریہ کالونی، غازی آباد، جوہر ٹاون، گارڈن ٹاون، مسلم ٹاون، بادامی باغ، نواں کوٹ، ٹھوکر نیاز بیگ، واپڈا ٹاون، بحریہ ٹاون سمیت شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور شادی ہالز میں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ علمائے کرام اور ذاکرین عظام سمیت ثناء خواں حضرات بارگاہ امامت میں اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔ لاہور پریس کلب میں بھی جشن مولود کعبہ کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا۔ سیکرٹری لاہور پریس کلب جعفر بن یار نے کیک کاٹا۔ اس موقع انصار زاہد سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں بھی

پڑھیں:

لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی

لاہور:

سندر میں کار سوار فیملی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ 

واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں حاجی نواز، ان کی اہلیہ حاجن کلثوم، بیٹا ندیم نواز، بھائی ملک ناصر، سیکورٹی گارڈ شاہد عباس اور اویس محمود شامل ہیں۔

 دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب حاجی نواز اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کو مرتضیٰ عرف پپو نے کٹ مارا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور بعدازاں حملہ کر دیا گیا۔

واقعہ کا مقدمہ نمبر 1383/25 محمد نواز کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں 12 کے قریب ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ملک مرتضیٰ عرف پپو، ملک مصطفی عرف کالو، علی مرتضیٰ، خضر، عنصر، اسد اور دیگر شامل ہیں۔

پولیس نے چار ملزمان  مرتضیٰ، طاہر عباس، علی مرتضیٰ اور محمد رستم حیات  کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ دو مخالف گروپوں مرتضیٰ عرف پپو گروپ اور نواز عرف گڈو جلیانیا گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور تفتیشی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • نہروں کے معاملے پر وکلا کی ہڑتال، کراچی سمیت مزید 3 مقامات پر دھرنوں کا اعلان
  • احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر
  • مذہبی اشتعال افسوسناک: عظمیٰ بخاری ’’پنجابی ثقافت دیہاڑ‘‘ کی تقریبات ختم 
  • پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت