مادھوری نے نئی لگژری گاڑی خرید لی، قیمت کتنی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی مشہور سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور قیمتی گاڑی خریدی ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو میں مادھوری ڈکشٹ کو نئی چمچماتی لال رنگ کی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ خاص گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by neheart???? (@madhuridixitnehu)
اس خوبصورت اور لگژری گاڑی کی قیمت نے مداحوں کو بھی حیران کردیا ہے جو اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
A post shared by neheart???? (@madhuridixitnehu)
رپورٹس کے مطابق 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس اس کے علاوہ بھی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایک آفس کرائے پر دے رکھا ہے، جس سے وہ ہر ماہ 3 لاکھ روپے کرایہ وصول کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے
ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر
وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا, جس میں وہ محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی ٹھٹہ سے کراچی کی جانب جا رہے تھے کہ اس دوران کچھ شرپسندوں کی جانب سے ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔وزیر مملکت کھیئل داس نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹھٹہ سے سجاول کی جانب رواں دواں تھے کہ شہر کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے تقریباً درجن بھر کارکنان نے اچانک حملہ کر دیا، جن کے ہاتھ میں پارٹی کے جھنڈے تھے اور وہ کینالوں کی تعمیر کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مجھ پر حملہ ہوا تو میرے ڈرائیور نے فوری گاڑی وہاں سے نکالی جس کے بعد میرے قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے قافلے میں موجود گاڑیوں پر پہلے پتھراؤ کیا گیا اور پھر ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا تاہم میں خود حملے میں محفوظ رہا لیکن میرے کچھ ساتھی زخمی ہوئے اور ان کی گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت مجھ پر حملہ کیا گیا جس کا مقصد مجھے نقصان پہنچانا تھا۔