ڈھاکہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ۔ دونوں ممالک پر مشتمل پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں کاروباری وفد کے دورہ بنگلہ دیش کے دوران کیا گیا ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور ایڈمنسٹریٹو فیڈ ریشن بنگلہ دیش چیمبر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔

ایف پی سی سی آئی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عاطف اکرام شیخ نے دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کونسل کے قیام کو تجارتی تعلقات کیلئے سنگ میل قرار دیا ،صدر ایف پی سی سی آئی نے کونسل کو متحرک رکھنے اور بزنس کمیونٹی کے روابط کو بہتر بنانے کے عزم کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی کاروباری وفد کی بنگلہ دیش کی بزنس کمیونٹی سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں ،دونوں ممالک کے در میان تجارتی تعلقات کی بہتری،بزنس کمیونٹی کے روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عاطف اکرام شیخ کی بنگلہ دیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میزبانی میں منعقدہ بزنس فورم میں بھی شرکت کی ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے بزنس فورم سے خطاب میں بنگلہ دیش کو سائوتھ ایشین ریجن میں بڑی معاشی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے در میان تجارتی تعلقات کی بہتری کیلئے بزنس کمیونٹی کا باہمی تعاون ناگزیر ہے، فضائی رابطہ کاری،ویزہ مسائل کے حل سمیت اہم ترین معاملات پر بھی جلد پیش رفت کرنا ہوگی، بنگلہ دیشی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر ر کھنے چاہیں ،دونوں ملکوں میں زراعت،تعلیم،ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع ہیں، دونوں ممالک کی بڑی آبادی کو مسئلہ نہیں بلکہ ایک موقع بنا کر ترقی کیلئے استعمال کرناہوگا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صدر ایف پی سی سی آئی بزنس کونسل کے قیام عاطف اکرام شیخ تجارتی تعلقات بزنس کمیونٹی دونوں ممالک بنگلہ دیش

پڑھیں:

پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے لیے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب، پاکستان کے پہلے فلم سکول کے قیام کی منظوری دے دی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم سٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی۔ ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیشرفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کیا گیا۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ''پنجاب فلم فنڈ ڈسپرسمنٹ کمیٹی'' تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے سکرپٹ کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیار اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی کو کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔ مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں وزیر اعلی مریم نوازشریف کے وژن پر عملدرآمد کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی
  • پاکستان اور روانڈا تعلقات میں پیشرفت؛ سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • جمعیت علماء اسلام کا پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کے مطالبے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا 
  • بنگلہ دیش کے معافی کے مطالبے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل
  • پاک بنگلہ دیش سفارتی تعلقات کی بحالی اہم پیشرفت