مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر ڈاکٹر نجیب احمد نے خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2025ء) مقامی کاٹن اور دھاگے پر لاگو %18 فیصد سیلز ٹیکس اور امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو اس سے استثناء حاصل ہے پر ممبر آئی آر پالیسی ایف بی آر ڈاکٹر نجیب احمد نے خصوصی میٹنگ کا اجراء کیا ۔ایف بی آر میٹنگ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت نیشنل فوڈسیکورٹی کی بحالی کپاس کمیٹی کے تسلسل میں بلائی گئ ۔نیشنل فوڈسیکورٹی کی میٹنگ میں مقامی کپاس پر لاگو 18% سیلز ٹیکس کے خاتمے کو کاروائی کے منٹس کا حصہ بنایا گیا تھا۔
(جاری ہے)
چئیرمین کاٹن کمیٹی ملک سہیل طلعت نے ایف پی سی سی آئی کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کی ۔میٹنگ میں موجود تمام سٹیک ہولڈرز نے اس موقف سے اتفاق رائے کرتے ہوئے اس کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا۔ پریس بریفنگ میں پیڑن انچیف ایس ایم تنویر اور ملک سہیل نے کہا ایف پی سی سی آئی معیشت کو درست سمت لے جانے کے لیے آئی پی پی،بنک پالیسی ریٹ سمیت صنعت و تجارت کی بہتری کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ کپاس بحالی معیشت کی بحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ایف پی سی سی آئی کی قیادت ہر سطح پر اس میں حاہل دکاوٹوں کا خاتمہ کر کے اس کی پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا
قیصر کھوکھر : چیئرمین پی اینڈ ڈی نے والڈ سٹی کے تین منصوبوں کیلئے اجلاس طلب کرلیا،والڈ سٹی اتھارٹی کے تین منصوبوں کی بحالی کیلئے روڈ میپ بنایا جائے گا۔
والڈ سٹی کی پرانی مغلیہ دور کی دیوار کو بحال کیا جائے گا۔یہ دیوار 12 دروازوں کے اندر ٹوٹی پھوٹی حالت میں موجود ہے۔شالامار باغ کی بحالی اور تحفظ بھی منصوبے میں شامل ہے۔اجلاس میں اکبری منڈی کی بحالی کی بھی منظوری دی جائے گی۔دہلی گیٹ سے اکبری منڈی تک راستہ بحال اور وسیع کیا جائے گا۔اکبری منڈی کی پرانی دکانوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔پی اینڈ ڈی بورڈ ان منصوبوں کی منظوری دے گا۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
Ansa Awais Content Writer