بھارتی پنڈت کا 4بچوں کی پیدائش پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)بھارتی پنڈت اور ریاست مدھیہ پردیش کے پرشورام کلیان بورڈ کے چیئرمین وشنو راجوریا نے برہمن برادری کے جوڑوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کیلئے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشنو راجوریا نے اندور میں نوجوانوں اور خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ دوسرے مذہبوں کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لہٰذا نوجوانوں کو اقدامات کرنے چاہئیں، مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، نوجوانوں کو غور سے سننا چاہیے کہ آنے والی نسل کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں ہے۔
راجوریا نے شادی شدہ جوڑوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہرجوڑا 4بچے پیدا کرے جس پر پرشورام کلیان بورڈ کی جانب سے انہیں ایک لاکھ بھارتی روپے انعام دیا جائے گا، چاہے میں مستقبل میں بورڈ کا صدر رہوں یا نہ رہوں، جوڑوں کو انعام ملتا رہے گا۔راجوریا کے اعلان پر بھارت میں ایک تنازع کھڑا ہوگیا ہے، اس حوالے سے محکمہ سماجی بہبود سے منسلک ایک اہلکار نے راجوریا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راجوریا کا بیان صرف ایک اعلان تھا جو ریاستی حکومت کی پالیسی کے خلاف ہے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
فائل فوٹوکراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی ہے، گرفتار ملزم فواد نے سونے کے کاروبار میں والد کے 5 لاکھ روپے ک انقصان کیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نقصان کی رقم واپس نہ کرنے کے لیےملزم نے ڈکیتی کا ڈرامہ کیا اور اپنے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ روپے نکلوا کر گھر میں رکھ دیے تھے۔
اس کے بعد ملزم نے پولیس کو فون پر بتایا کہ 4 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 5 لاکھ روپے چھین لیے ہیں۔
ملزم نے جو ڈکیتی کی جگہ بتائی وہاں کی سی سی ٹی وی میں واردات کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس نے ملزم سے تفتیش کی تو اس نے جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کرلیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔