اسلام آ باد:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ  کے اجلاس میں کالا علم اور تعویز کرنیوالوں کو سزا دینے کے بل پر بحث کی گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سینیٹر فیصل سلیم نے کی۔

اجلاس میں کالا علم اور تعویز کرنیوالوں کو سزا دینے کے بل پر بحث کی گئی، بل سینیٹر ثمینہ ممتاز کی جانب سے پیش کیا گیا۔

بل میں کالاعلم کرنیوالوں اور ان کی تشہیر کرنیوالوں کو 7 سال سزا دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ 

سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ کالے علم کی حدیں کہاں سے شروع ہوتی ہیں اور کہاں تک جاتی ہیں، ہرہفتے اخبارات میں ان کے اشتہارات چھپتے ہیں، اسی طرح آپ اس کو پیروں پر لے کر جائیں گے۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہا کہ کالا علم کرنے والے ہمارے معاشرے کو تباہ کررہے ہیں، عرفان صدیقی  نے ثمینہ ممتاز سے مکالمہ کیا کہ آپ بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈال رہی ہیں، سینیٹر ممتاز ازہری نے کہا کہ خیر ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔

 سینیٹر کامران نے کہا کہ مجھے چین جانے کا موقعہ ملا، دیوار چین پر بھی تالے لگے ہوئے تھے، سینیٹر فیصل سلیم نے کہا کہ اس پر حکومت نے کیا کام کیا ہے۔

سینیٹر ثمینہ نے کہا کہ کہاں ہمارے دین میں لکھا ہے کہ رات کو آپ جائیں اور کچھ پڑھیں، فاتحہ کرسکتے ہیں قبر پر بیٹھ کر، دیوار چین پر تالے کی بات، یہ کالے علم کا حصہ نہیں۔

فیصل سلیم نے کہا کہ کالا علم جو ہے وہ آپ نے بہت اچھا بل پیش کیا ہے، 

سینیٹر پلوشہ نے کہا کہ کالے علم کے نام پرسادہ لوح لوگوں سے پیسے ٹھگ لئے جاتے ہیں، سینیٹر ثمینہ ممتاز  نے کہا کہ کالا علم کرنے والے انتہائی غیرقانونی اور غلیظ کاموں میں ملوث ہیں۔ 

سینیٹر ثمینہ نے کہا کہ کالا علم کرنیوالے کوئی سائل آجائے تو اسے کہتے ہیں کسی کے پہلے بچے کو قتل کرکے اس کا خون لے کر آئیں، عرفان صدیقی نے کہا کہ ایک نیا قانون بنانے سے پہلے کالے جادو کو ڈیفائن کرنا بہت مشکل ہے۔

سینیٹر ثمینہ ممتاز نے کہا کہ کالے جادو والے لوگوں  ہیناثائز کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی  کمیٹی نے کالا علم کرنیوالوں کو سزا دینے کے بل پر بحث اگلے اجلاس تک موخر کردی

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سینیٹر ثمینہ ممتاز

پڑھیں:

بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں

بھارتی سینما کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں پاکستانی نجی ٹی وی کے آن ایئر ڈرامہ ’ڈائن‘ کے مرکزی اداکاروں احسن خان اور مہوش حیات کی اداکاری کی بھرپور تعریف کی ہے۔

ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز نے اس ڈرامے کے ہدایتکار کو بھی خوب سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے کئی دوسرے پاکستانی ڈرامے بھی دیکھے ہیں، لیکن یہ خاص طور پر مجھے بہت پسند آیا۔ اس کی عکس بندی، کیمرہ ورک، اور احسن، مہوش حیات کی اداکاری، سب کچھ بہترین ہے۔‘

https://www.facebook.com/PakistaniCinema/videos/1239577941054885/?rdid=n4MyVuRiHpUo229w&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F18kXi7DUbj%2F

ڈرامہ ڈائن ایک سنسنی خیز کہانی پر مبنی ڈرامہ ہے جس کی کاسٹ میں مہوش حیات، احسن خان، حرا مانی، عثمان پیرزادہ، اور زینب قریشی شامل ہیں۔ 

بھارتی اداکارہ ممتاز کی یہ تعریف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز ہے اور اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی ڈرامے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • بھارتی لیجنڈری اداکارہ ممتاز بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح نکلیں
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
  • کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا : مرتضی حسن
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • اسپیکر بابر سلیم کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
  • جے یو آئی نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کیخلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی