Express News:
2025-04-22@14:24:57 GMT

برطانوی یونیورسٹی نے انوکھا ڈگری پروگرام متعارف کرادیا

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

ایڈنبرا کی مشہور ہیریئٹ واٹ یونیورسٹی نے ایک منفرد انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں طلباء کو شراب بنانے کی تربیت دی جائے گی۔

چار سالہ بی ایس سی (آنرز) ڈگری پروگرام میں طلباء کو تقریباً دس ہزار پونڈ سالانہ فیس میں شراب بنانا سکھائی جائے گی۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ شراب کی صنعت عالمی معیشت میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور جی ڈی پی کا اہم حصہ بن رہی ہے۔

یونیورسٹی کے مطابق صرف اسکاٹ لینڈ میں اسکاچ وِسکی انڈسٹری میں 11,000 سے زائد افراد براہ راست ملازمت کر رہے ہیں جبکہ مزید 42,000 بالواسطہ طور پر وابستہ ہیں۔

یہ برطانیہ میں اپنی نوعیت کا واحد انڈرگریجویٹ پروگرام ہے جس کے تحت طلباء کو شراب کشیدنے میں مہارت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اس ڈگری میں اکاؤنٹنگ، فنانس کے اختیاری ماڈیولز بھی شامل ہیں تاکہ گریجویٹس انڈسٹری کے تمام پہلوؤں میں ماہر بن سکیں۔ اس پروگرام کے فارغ التحصیل طلباء کو انڈسٹری میں انتہائی شاندار روزگار ملے گا۔

برطانوی یونیورسٹی کے اس ڈگری پروگرام نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے جس پر لوگ اپنی آراء کا اظہار کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کے جسمانی، ذہنی اور معاشرتی سطح پر انتہائی سنگین نقصانات ہیں جسے کسی صورت پروموٹ نہیں کرنا چاہئے، یونویرسٹی میں اس طرح کی ڈگری تشویشناک ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شراب نوشی جگر، دل کی بیماریوں اور کینسر کے خطرات کو کئی گنا بڑھا دیتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق شراب نوشی ہر سال لاکھوں افراد کی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق شراب پینے سے دماغی خلیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے جس کے نتیجے میں یادداشت کی کمزوری اور ذہنی دباؤ جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ طلباء کو

پڑھیں:

ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان

ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

تل ابیب (سب نیوز)اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اب بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار اور دو باخبر ذرائع نے کہا کہ اسرائیل نے آئندہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو مطلع کیا تھا کہ امریکہ فی الحال ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے انکشاف ہے کہ اسرائیل ایٹمی تنصیبات پر حملے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا، ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کے حملے کا خطرہ موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایران کا ایٹمی پروگرام کسی صورت برداشت نہیں ہے، نیتن یاہو نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کا خاتمہ ایران سے مذاکرات کی بنیاد ہونا چاہئے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا عہد کیا گیا ہے اور نیتن یاہو کا اصرار ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے نتیجے میں اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر کو گھریلو تشدد کے جرم میں سزا سنا دی گئی
  • خیبرپختونخوا: قبائلی اضلاع میں 150 سال پرانا پولیس یونیفارم تبدیل، پہلی بار پینٹ شرٹ متعارف
  • ایکس کے حریف بلوسکائی نے اکاؤنٹس کی تصدیق کیلئے بلو چیک متعارف کرادیا
  • پنجاب حکومت نے ملازمین کی ٹیکس کٹوتی سے  متعلق نئی ترمیم متعارف کرادی
  • کوئٹہ، محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے احتجاج کے باعث بورڈ امتحانات ملتوی
  • ججز ٹرانسفر و سینیارٹی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا
  • بھارت میں انوکھا واقعہ، دولہے کی شادی دلہن کی جگہ اس کی ماں سے کر ادی گئی
  • دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی
  • ایران کا جوہری پروگرام(3)
  • ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان