Daily Ausaf:
2025-04-22@07:22:45 GMT

وہ بالی ووڈ ستارے جو پڑھائی چھوڑ کر آج کروڑوں کے مالک ہیں

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

بھارت(نیوز ڈیسک)صرف اعلی تعلیم اور ڈگری حاصل کرنا کسی انسان کی کامیابی کی ضمانت نہیں دے سکتا ہے بلکہ بعض اوقات اپنے پسندیدہ شوق سے بہت زیادہ لگن بھی آپ کو اپنی منزل تک پہنچا سکتی ہے۔ بالی ووڈ میں کچھ اداکار ایسے ہیں جنہوں نے یہ ثابت کر دکھایا ہے۔پڑھوگے لکھو گے تو بنو گے نواب، کھیلو گے کودو گے تو ہو گے خراب۔ کھیل ہو یا کوئی کاروباراس کہاوت کو بہت سے لوگوں نے غلط ثابت کیا ہے لیکن انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی ایسے کئی ستارے ہیں جنہوں نے اداکاری کی دنیا میں نام کمانے کے لیے اپنی پڑھائی درمیان میں ہی چھوڑ دی تھی اور آج پوری دنیا انہیں سلام کرتی ہے۔

سلمان خان
اس فہرست میں سب سے پہلا نام میگااسٹار سلمان خان کا ہے۔ آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن وہ ممبئی کے سینٹ زیویئر کالج میں پڑھ رہے تھے جب انہوں نے اپنی پڑھائی چھوڑ کر اداکاری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔ سال 1988 میں انہوں نے فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں شاندار کام کیا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

دیپیکا پڈوکون
دپیکا پڈوکون کے نام سے آج پوری دنیا واقف ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ بنگلور کے ماؤنٹ کارمل کالج میں زیر تعلیم تھیں جب انہوں نے آرٹس کی ڈگری لینے کے بجائے اداکاری اور ماڈلنگ میں نام کمانے کو ترجیح دی۔ دیپیکا کا یہ فیصلہ ان کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

رنبیر کپور
کپور خاندان میں رنبیر کپور کو ان کے خاندان کے سب سے زیادہ ہونہار بچوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ لیکن پڑھائی کی بات کی جائےتو انہوں نے صرف 10ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی، اس کے بعد وہ فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک چلے گئے، لیکن وہاں اپنی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے ہی بھارت آگئے اور سینما کی دنیا میں گم ہوگئے۔

ریکھا
بالی ووڈ کی سدا بہار اداکارہ ریکھا نے بھی اسکول کی تعلیم پوری نہیں کی اور درمیان میں ہی چھوڑ کرفلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع کردیا۔ وہ صرف 14 سال کی تھیں جب انہوں نے پہلی بار کیمرے کے سامنے پرفارم کیا۔

ارجن کپور
ارجن کپور کی تعلیم بھی واجبی رہی ہے۔ اداکارکا 10ویں کلاس مکمل کرنے کے بعد ہی پڑھائی سے دل اچاٹ ہوگیا۔ وہ نرسی مونجی کالج، ممبئی میں پڑھ رہے تھے، جب انہوں نے اپنی پڑھائی چھوڑ کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر انڈسٹری جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔

کرینہ کپور خان
کرینہ کپور خان بھی ایسی ہی فہرست میں شامل ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے مٹھی بائی کالج، ممبئی میں کامرس کی ڈگری حاصل کرنے کی غرض سے داخلہ لیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے اپنی پڑھائی چھوڑ دی اور ایف ٹی آئی آئی میں ایک مختصر مدتی اداکاری کا کورس کیا جو ان کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔

عامر خان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی تعلیم ادھوری چھوڑ کر فلم انڈسٹری جوائن کرنے میں سر فہرست ہیں۔ عامر خان نے بھی اسی کالج میں تعلیم حاصل کی جس کالج میں ارجن کپور نے تعلیم حاصل کی تھی۔ عامر نے اپنی پڑھائی چھوڑ کر فلمی دنیامیں میدان مارنے کا فیصلہ کیا تھا اورشومئی قسمت کہ انہیں اپنی پہلی فلم ”قیامت سے قیامت تک“ سے ہی ایک بڑا بریک تھرو ملا اور وہ شہرت کی بلندیوں کو چھوتے چلے گئے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جب انہوں نے تعلیم حاصل انہوں نے ا کالج میں بالی ووڈ

پڑھیں:

پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی سکالرشپس لے کر فرار ہو گئے 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں روپے کی اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی سروس جوائن کیے بغیر مفرور ہو گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سے رقوم کی وصولی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت متعلقہ اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق، مفرور اساتذہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کروانے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی خط ارسال کیا جائے گا۔یونیورسٹی کے مطابق، مجموعی طور پر 56 اساتذہ کو بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے کروڑوں روپے کی اسکالرشپ فراہم کی گئی تھی، جن میں سے 12 اساتذہ اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد واپس آ کر ڈیوٹی پر نہیں آئے۔ معاہدے کے مطابق ان اساتذہ کو پی ایچ ڈی کے بعد کم از کم پانچ سال یونیورسٹی میں سروس دینی تھی، بصورت دیگر اسکالرشپ کی تمام رقم واپس کرنا تھی۔

ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ’متنازعہ‘ ویڈیو  لیک ہوگئی

یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق مفرور اساتذہ میں شامل افراد اور واجب الادا رقوم درج ذیل ہیں۔

فرح ستار (جی آئی ایس سینٹر): 70 لاکھ، سید محسن علی (جی آئی ایس سینٹر): 1 کروڑ 40 لاکھ، کرن عائشہ (انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ، رابعہ عباد (شعبہ ایم ایم جی): 90 لاکھ، خواجہ خرم خورشید (آئی کیو ٹی ایم): 84 لاکھ، شمائلہ اسحاق (ہیلی کالج آف کامرس): 1 کروڑ 61 لاکھ،  عثمان رحیم (سنٹر فار کول ٹیکنالوجی): 72 لاکھ، سلمان عزیز (کالج آف انجینئرنگ): 90 لاکھ، محمد نواز (جی آئی ایس): 72 لاکھ، جویریہ اقبال (پی یو سی آئی ٹی): 60 لاکھ، سیماب آرا (ایڈمنسٹریٹو سائنسز): 1 کروڑ، سامعہ محمود: 1 کروڑ 16 لاکھ۔

10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح

پنجاب یونیورسٹی نے ان تمام نادہندہ اساتذہ کو سروس سے برطرف بھی کر دیا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
  • وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
  • جدید تعلیم ہی قوم کی ترقی کا واحد راستہ ہے،جہانگیر ترین
  • کراچی: گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر شوروم مالک قتل، ورثا کا احتجاج، نیشنل ہوئی وے بلاک کردی
  • تعلیم پر روزانہ 59 ہزار روپے خرچ کرنیوالی جاپانی گلوکارہ
  • فواد خان پُر کشش شخصیت اور فلموں کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں، وانی کپور
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی
  • سہانا خان کی گھڑی کی قیمت نے سلمان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • پنجاب یونیورسٹی : 12 اساتذہ کروڑوں کی اسکالرشپ لےکر فرار
  • پنجاب یونیورسٹی کے 12 اساتذہ کروڑوں کی سکالرشپس لے کر فرار ہو گئے