بھارتی وزیر کا 4 بچوں کی پیدائش پر 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سرکاری بورڈ کے چیئرمین پنڈت وشنو راجوریا نےبرہمن برادری کے جوڑوں کو 4 بچے پیدا کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔
پنڈت وشنو راجوریا پرشورام کلیان بورڈ کے صدر ہیں اور ریاستی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اندور میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے کیونکہ ہم نے اپنے خاندانوں پر کم توجہ دینا شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچے کی پیدائش پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں:’ کیا بلی کے بچوں کو میرے بچے سمجھا جاسکتا ہے؟‘
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ ہم بوڑھوں سے زیادہ توقع نہیں کر سکتے، اس لیے نوجوان مستقبل کی نسل کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔ نوجوان جب سیٹل ہو جاتے ہیں تو ایک بچے کے بعد رک جاتے ہیں، جو بہت بڑا مسئلہ ہے۔
راجوریا نے شادی شدہ جوڑوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہرجوڑا 4 بچے پیدا کرے جس پر پرشورام کلیان بورڈ انہیں ایک لاکھ بھارتی روپے انعام دے گا، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ چاہے وہ مستقبل میں بورڈ کے صدر رہیں یا نہ رہیں ایسے جوڑوں کو انعام ملتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ تعلیم مہنگی ہو گئی ہے، کسی نہ کسی طرح اس کا انتظام کریں لیکن بچوں کی تعداد میں کمی نہ ہونے دیں ورنہ غیر ہندو ہمارے ملک پر قبضہ کر لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکاٹ لینڈ: ہر سال جڑواں بچوں کی پیدائش میں اضافہ، 17 نئے ٹوئن جوڑے اسکول میں داخل
کانگریس کے رہنما مکیش نائیک نے پنڈت وشنو راجوریا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو اپنے بیان پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔ وہ ایک پڑھے لکھے شخص ہیں، انہوں نے کہا کہ ’آبادی میں اضافے کا مسئلہ دنیا بھر میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ جتنے کم بچے ہوں گے، اتنی ہی آسانی سے انہیں تعلیم دی جا سکے گی‘۔
مکیش نائیک کا مزید کہنا تھا کا ’ایک خوف پیدا کیا جا رہا ہے کہ مسلمان ہندوؤں کو عددی طور پر پیچھے چھوڑ دیں گے اور ہندوؤں کو ختم کر دیں گے، یہ خیالات غلط ہیں۔ ہمارا ملک اس وقت مضبوط ہوگا جب ہم سب متحد ہوں گے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بچوں کی پیدائش برہمن ہندو بھارتی وزیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بچوں کی پیدائش بھارتی وزیر کی پیدائش انہوں نے بچوں کی کہا کہ
پڑھیں:
نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔