Jang News:
2025-04-22@14:12:21 GMT

کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور

—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

8 نکاتی ایجنڈے میں ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن اور نارکوٹکس کو داخلہ ڈویژن میں ضم کرنے پر غور شامل ہے۔

پبلک پروکیورمنٹ رولز میں نئی شق شامل کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

نیشنل کمیشن برائے مینارٹیز ایکٹ کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

قانون سازی کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات

تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں نئی تنظیم سازی کے لئے طریقہ کار اور گائیڈ لائنز جاری کردی گئیں۔

اعلامیہ کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تنظیم نو کیلئے طریقہ کار و گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کے طریقہ کار کے مطابق ضلعی تنظیموں میں 9 مئی واقعات کے بعد اور گزشتہ عام انتخابات کے دوران فعال کارکنان کو پارٹی تنظیموں میں شامل کرنے کے لئے ترجیح دی جائے گی جبکہ 9 مئی کے واقعات کے بعد غیرفعال رہنے والے کارکنان اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں کو بھی پارٹی تنظیموں میں شامل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کی تنظیمیں بنانے کے لئے پینل تشکیل دیے جائیں ، پارٹی کے ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز ضلعی سطح پر پینل تیار کریں گے، تنظیموں میں نااہل ،غیرفعال اور متنازع رہنما شامل نہیں ہوں گے۔

ریجن کے عہدیداروں کی تقرری 29 اپریل ، ضلعی عہدیداروں کی 9 مئی جبکہ تحصیل عہدیداروں کی تقرری 23 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی تنظیموں کی حتمی منظوری کا اختیار صرف پارٹی کے صوبائی صدرکو حاصل ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور غیر فعال کارکنان کو پارٹی میں شامل نہ کرنیکی ہدایات
  • علامہ ساجد نقوی سے کے پی کے علماء وفد کی ملاقات
  • گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اقدام، ایک لاکھ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
  • صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ