سیاسی اختلافات جلد ختم کرنے کی امید، مذاکرات ٹیبل پر ہی مسائل حل ہوں گے،بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدالتی فیصلے اور سیاسی مذاکرات پر اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات فیصلوں کے اعلان میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ فیصلہ سنایا جائے گا، لیکن اگر عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کر لیتے۔ گوہر علی خان نے واضح کیا کہ فیصلے کا مذاکرات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔
انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف دو نکات پر ہوں گے، جن میں کارکنان کی رہائی اور ایک آزاد کمیشن کا قیام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات کا مقصد ملک میں بہتر سیاسی نظام قائم کرنا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کے حوالے سے موقف پر قائم ہیں اور چار ماہ کے اندر اس پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو جلد ختم ہونا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر بات چیت ہونی چاہیے۔
گوہر علی خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کو حقوق دینے اور عدلیہ کو آزاد کرانے کے لیے باہر آئیں گے، نہ کہ کسی قسم کی بدامنی یا انتشار کے لیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 16 جنوری کو مذاکرات کا اگلا دور ہوگا اور اس حوالے سے انہیں مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے موقف کا اہم حصہ ہے اور اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
وفاق سے تلخی کے بجائے سیاسی و پارلیمانی سطح پر بات ہونی چاہیے: گورنر کے پی
گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹوگورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان بزنس فورم کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر فیصل کریم کا کہنا ہے کہ صوبےکے صنعت کاروں کو درپیش مسائل پر وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق سے تلخی کے بجائے سیاسی و پارلیمانی سطح پر بات چیت ہونی چاہیے۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے۔
پاکستان بزنس فورم اسٹیٹ نے کہا کہ بینک صوبے میں نئی انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے خصوصی مارک اپ تجویز کرے۔
گورنر خیبر پختون خوا نے پاکستان بزنس فورم کی سفارشات کو وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہائی کرائی۔
فیصل کریم نے کہا کہ خیبر پختون خوا سستی بجلی پیدا کرتا ہے، جس کا فائدہ یہاں کے تاجراور شہری کو نہیں مل رہا۔