کاروباری وفد کا دورہ بنگلہ دیش ،دونوں ملکوں کے در میان بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کاروباری وفد کا دورہ بنگلہ دیش ،دونوں ملکوں کے در میان بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور ایڈمنسٹریٹو فیڈ ریشن بنگلہ دیش چیمبر نے بزنس کونسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
بنگلہ دیشی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر ر کھنے چاہیں ، عاطف اکرام شیخ کا بزنس فورم سے خطاب
ڈھاکہ /اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں کاروباری وفد کا دورہ بنگلہ دیش ،دورے کے دوران دونوں ملکوں کے در میان پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کا فیصلہ،دونوں ممالک کے در میان پاک بنگلہ دیش بزنس کونسل کے قیام کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے ،
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ اور ایڈمنسٹریٹو فیڈ ریشن بنگلہ دیش چیمبر نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ عاطف اکرام شیخ نے دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کونسل کے قیام کو تجارتی تعلقات کیلئے سنگ میل قرار دیا ،صدر ایف پی سی سی آئی نے کونسل کو متحرک رکھنے اور بزنس کمیونٹی کے روابط کو بہتر بنانے کے عزم کااظہارکیا۔صدر ایف پی سی سی آئی کی قیادت میں پاکستانی کاروباری وفد کی بنگلہ دیش کی بزنس کمیونٹی سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں ،دونوں ممالک کے در میان تجارتی تعلقات کی بہتری،بزنس کمیونٹی کے روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عاطف اکرام شیخ کی بنگلہ دیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میزبانی میں منعقدہ بزنس فورم میں بھی شرکت کی ۔صدر ایف پی سی سی آئی نے بزنس فورم سے خطاب میں بنگلہ دیش کو سائوتھ ایشین ریجن میں بڑی معاشی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے در میان تجارتی تعلقات کی بہتری کیلئے بزنس کمیونٹی کا باہمی تعاون ناگزیر ہے، فضائی رابطہ کاری،ویزہ مسائل کے حل سمیت اہم ترین معاملات پر بھی جلد پیش رفت کرنا ہوگی، بنگلہ دیشی بزنس کمیونٹی کو پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ترجیحی بنیادوں پر ر کھنے چاہیں ،دونوں ملکوں میں زراعت،تعلیم،ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع ہیں، دونوں ممالک کی بڑی آبادی کو مسئلہ نہیں بلکہ ایک موقع بنا کر ترقی کیلئے استعمال کرناہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بزنس کونسل کے قیام کاروباری وفد کے در میان بنگلہ دیش
پڑھیں:
مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب
ایف آئی اے نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر، عاطف خان کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے عاطف خان سے رقوم وصول کرنے والے مزید چار افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں آئندہ ہفتے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
عاطف خان نے 2016 سے 2023 کے درمیان مجموعی طور پر 6 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختلف افراد کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ ان میں دو افراد کا تعلق سیکیورٹیز کمپنیز سے ہے، جب کہ دیگر دو عام شہری بتائے گئے ہیں۔
رقوم وصول کرنے والوں میں عدیل ظفر، گلنار خان، ایم علی الدین صدیقی اور نعیم انور شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ان افراد کو طلب کر کے منی ٹرانسفر سے متعلق تفصیلات حاصل کرے گا۔
واضح رہے کہ نادیہ حسین بھی اس معاملے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔