کلمہ چوک فلائی اوور پر ٹریفک حادثے میں2افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
(جاری ہے)
حادثہ تھانہ گارڈن ٹائون کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں جبکہ ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
موٹروے ایم-4 پر بس اور ٹرالر میں خوفناک ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق، متعدد مسافر زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خانیوال میں موٹروے ایم–4 پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کر دیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پانچ افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں،واقعے کے بعد سیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی اور موٹروے پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔