Islam Times:
2025-04-22@01:20:23 GMT

امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں، سراج الحق

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں، سراج الحق

سابق امیر جماعت اسلامی کا منصورہ میں تربیتی نشست سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارے حکمران  امریکہ کی تابعداری پر فخر محسوس کرتے ہیں،پاکستان کی حقیقی منزل قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہے، جبکہ حکمرانوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کی بجائے طاغوتی نظام مسلط کیا ہوا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ کھلی جنگ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے جاری پروگرام میں سابق امیر جماعت سراج الحق نے خصوصی شرکت کی۔ تربیت گاہ میں حافظ سیف الرحمن، حافظ اسرار احمد، ڈاکٹر عنایت الرحمن، فرحان شوکت سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حقیقی منزل قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہے، جبکہ حکمرانوں نے اسلامی نظام کے نفاذ کی بجائے طاغوتی نظام مسلط کیا ہوا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیساتھ کھلی جنگ ہے، اور تمام حکومتوں نے سودی نظام کو پروان چڑھایا ہے، جبکہ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ حکومت سودی نظام کو ختم کرے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے حکمران  امریکہ کی تابعداری پر فخر محسوس کرتے ہیں، جبکہ امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں، مسلم ممالک کے حکمرانون کی بے حسی امت کے سامنے ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

جماعت اسلامی کی کال پر اسلام آباد میں آج یکجہتی فلسطین مارچ کیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے۔جماعت اسلامی نے اسرائیلی دہشت گردی کا شکار غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے جماعت اسلامی کے یکجہتی فلسطین مارچ کے شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے احتجاج کرنے یا اکسانے والوں کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف پیس فل اسمبلی اور پبلک ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی، دیگر صوبوں سے بھی پولیس کی اضافی نفری بھی منگوا لی گئی ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں وفاقی وزرا سے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے، جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پرامن ہوگا، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے، فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نوگوایریا نہ بنایا جائے۔لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  •  جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے
  • جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل  
  • جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  •  او آئی سی انجمن غلامان امریکہ ہے، یمن اور ایران مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشتاق احمد 
  • امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ
  •  56 اسلامی ممالک نے حمیت کا جنازہ نکال دیا، اسرائیل کا ہدف پاکستان کا نیوکلیئر پروگرام ہے، حافظ نعیم الرحمن