حسن علی کا شمار پاکستان کےایک بہت ہی پیار کرنے والے قابل صلاحیت قومی کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ میدان میں ان کے کھیلنے کا انداز اورباؤلنگ اسٹائل ہمیشہ ان کے مداحوں کواپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔

حسن علی نے ایک ہندوستانی لڑکی سمیعہ خان سے شادی کی ہے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ گذشتہ دنوں کرکٹر نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایک ہندوستانی لڑکی سے اپنی کامیاب شادی کے بارے میں بات کی۔

حسن علی نے بھارتی لڑکی سے شادی کیوں کی؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان قومیت کا کبھی سوال نہیں رہاتھا۔ وہ ایک باہمی دوست کے ذریعے سمیعہ سے ملے تھے اور ان سے ملنے کے بعد ان کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ پھر یہ یکطرفہ محبت دو طرفہ محبت میں بدل گئی اور ان کی شادی ہوگئی اور اب دونوں ایکدوسرے کے ساتھ ایک خوبصورت اور خوشگور زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ خوش اور مطمئن ہیں کہ انہوں نے کم عمری میں ہی شادی کر لی تھی جو ان سے میچ بھی کررہی تھیں۔

حسن علی نے یہ بھی بتایا کہ دوسرے ملک سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ان کی اہلیہ نے ان کے خاندان کے لیے سمجھوتہ کیا۔ وہ ایک ہندوستانی شہری ہے لیکن وہ دبئی میں رہنے کی وجہ سے پاکستان شفٹ ہوگئی۔ اب وہ اپنی بیوی کے ساتھ یہاں خوشی سے آباد ہیں.

شادی کے بعد ان کا کتنی بار سسرال آنا جان ہوا اس کے بارے میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران وہ صرف ایک بار ہندوستان میں اپنے سسرال گئے تھے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حسن علی

پڑھیں:

کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو دیت کی سزا بھی سنا دی گئی، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم مقتولہ کے ورثاء کو 5 ہزار روپے ماہانہ 5 سال تک ادا کرے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر نے آگ لگائی، اسپتال میں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کیس میں مقتولہ کا بیان قلمبند کروایا گیا جو وزن ڈالتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا
  • نیئر اعجاز کا بیوی کے سامنے ماضی کی محبتوں کے ذکر پر دو ٹوک مؤقف
  • اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
  • کراچی: سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا، ملزم کو 12 سال کی سزا
  • ’حادثے سےقبل جنید جمشید سخت بے چین تھے،اہلیہ رضیہ جنید کا جذباتی انکشاف
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا
  • کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر کھا گیا
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی