لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ سے جانی و مالی نقصان میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاس اینجلس : لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، اس آگ کے نتیجے میں 24 افراد کی موت ہو چکی ہے اور درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ فچ ریٹنگز کے مطابق، اس آگ کے باعث معاشی نقصان 275 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ بیمہ شدہ جائیدادوں کو ہونے والا نقصان 10 سے 30 ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتا ہے۔
ریسکیو حکام نے خبردار کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہوائیں تیز اور مزید خطرناک ہوتی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے آگ کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاس اینجلس کے علاقے زوسا میں ایک بے گھر شخص کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس نے آگ کے پھیلاؤ کو مزید بڑھایا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی 2 میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کار سوار شہری کو ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو عادی جرائم پیش تھا اور اُس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
دوسری طرف پولیس کو بلدیہ ٹاؤن میں منگل بازار گراؤنڈ سےایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفی کی عمر 45 سے 50 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔