سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ نے سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
کوہاٹ میں سونے کی کان کنی میں مرکری استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
عدالت نے محکمۂ معدنیات کے حکام کو نوٹس کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
کوئٹہ کے علاقے سنجدی کی کوئلہ کان سے آخری کان کن کی لاش بھی نکال لی گئی۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، مرکری کے استعمال سے علاقے میں پانی زہر آلودہ ہوتا جا رہا ہے۔
وکیل نے کہا کہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی ہے۔
جس کے بعد عدالت نے سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سونے کی کان کنی میں مرکری مرکری کے استعمال پر
پڑھیں:
سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8100 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 54 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6944 اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 69 ڈالرز اضافے کے بعد 3395 ڈالرز فی اونس ہے۔
Post Views: 4