ہماری پوزیشن کلیئر، ڈیل کا تاثر پی ٹی آئی کے لوگ دیتے ہیں، طلال
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیل کا تاثر تحریک انصاف کے لوگ ہی دیتے ہیں،ہماری پوزیشن کلیئر ہے۔
سابق اسپیشل پراسکیوٹر نیب عمران شفیق نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں اس وقت عمران خان کے ٹرائل کے بجائے عدلیہ کا ہو رہا ہے یعنی کٹہرے میں عمران خان کے بجائے عدلیہ آچکی ہے کہ کسی ایک مقدمہ میں اتنی اُجلت دکھائی جاتی ہے دوسرے مقدمات میں اتنی ڈھیل دی جاتی ہے۔
نمائندہ جیو نیوز شبیر ڈار نے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ عمران خان اس جج پر دو مرتبہ اعتماد کرچکے ہیں اور ان کے وکلاء نے حتمی دلائل میں بتایا کہ ہم کوئی سوال نہیں اٹھا رہے ہیں ۔
ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہمیں کوئی وسوسہ نہیں یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے ۔
ڈیل کا تاثر تحریک انصاف کے لوگ ہی دیتے ہیں۔ ہماری پوزیشن کلیئر ہے نو مئی ہو چھبیس نومبر ہو ڈکیتی ہو ریاست کے کیسز ہیں کسی کی ذات کا معاملہ نہیں اس پر این آر او نہیں ہوگا اور کچھ دنوں میں سب پر واضح ہوجائے گا ۔
مذاکرات ہوسکتے ہیں ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی۔ملاقات جیل والے کسی وقت بھی کراسکتے ہیں یہ بھی مینول کا حصہ ہے۔
کمیشن کے ٹی او آر میٹر کرتے ہیں اگر اس پر اتفاق ہوگا تو پھر سوچا جاسکتا ہے ہم سمجھتے ہیں دونوں پر کمیشن کی ضرورت نہیں کیوں کہ یہ بالکل واضح ہے کہ نو مئی اور چھبیس نومبر کس نے کیا ہے اور کس نے کرایا ہے۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے خط لکھا تھا حسین نواز اور شہباز شریف کے خلاف اس کے بعد این سی اے نے شریف فیملی کو شہباز شریف سمیت کلین چٹ دی اسی میں سے 190 ملین نکلا اور انہوں نے پیسے کھائے جو ان کے گلے پڑے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ مزاحمت نہ ہو اور وہ پراپیگنڈہ کر رہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مزاحمت زندہ ہے اور جاری ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے، جو اُسکی مدد کرتا ہے، خدا اُسکی مدد کرتا ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزید کل بھی ہارا ہے، وہ آج بھی ہارے گا، جو اپنے اصولوں پر مر مٹا، وہ زندہ ہے اور جیت اُس کی ہے، ہماری ذمہ داری ہے استقامت دکھانا، ظالموں کا مقابلہ کرنا ہے، قیام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، واقعہ کربلا کے بعد مخدرات عصمت نے استقامت کا مظاہرہ کیا اور کربلا والوں کی قربانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا، اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لیے اللہ کے وعدے ہیں اور اُن کے لیے انعام ہے۔
دشمن کی کوشش ہے کہ مزاحمت نہ ہو اور وہ پراپیگنڈہ کر رہا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ مزاحمت زندہ ہے اور جاری ہے، یہ خدا کا وعدہ ہے، جو اُسکی مدد کرتا ہے، خدا اُس کی مدد کرتا ہے، ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، اُمت مسلمہ وہ ہے، جو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے، کوئی بھی منافق اُمت محمدی سے نہیں ہے، شہدائے غزہ و فلسطین ہمیشہ کے لیے زندہ ہیں، شہید صرف زندہ نہیں ہوتا بلکہ وہ زندہ کرتا بھی ہے، وہ اُمت کو بیدار کرتا ہے، خاموش اُمت اسرائیل کی حامی ہے۔