کلمہ چوک فلائی اوور پر ڈمپر کا خوفناک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
فاران یامین: لاہور میں کلمہ چوک فلائی اوور پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں کلمہ چوک فلائی اوور پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فوری طور پر موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
لاہور؛ جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی اغوا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
ویب ڈیسک:سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، پانچ پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
سعودی ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے جاں بحق افراد میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان کےضلع بہاولنگر سے ہے جبکہ بس میں سوار دیگر متعدد زائرین زخمی ہیں۔
پاکستان کے عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ جاتے ہوئےحادثے کا شکار ہوئی۔