خام تیل مہنگا، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی برنٹ کروڈ آئل خام تیل کی قیمت 7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے ساتھ 81.
رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 276.99 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہوگئی ہے، حکومت نے 15 جنوری کو آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرنا ہے، ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر فی بیرل اور ڈالر کی قیمت میں 1.70 روپے اضافے کے باعث پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، کیا پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے؟
حکومت نے آخری مرتبہ 31 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 55 پیسے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 252.66 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی، 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی جو کہ اب 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
ماہرین کے مطابق، گزشتہ 15 دن میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کا امکان ہے، تاہم واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 جنوری کی شب کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، اس وقت پیٹرولیم مصنوعات یعنی کہ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی فروخت سے کوئی بھی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، البتہ پیٹرول اور ڈیزل سے فی لیٹر 60 روپے پیٹرولیم لیوی جبکہ مٹی کے تیل سے 5 پیسے پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اضافہ امکان پیٹرول پیٹرولیم لیوی پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی قیمت مٹی کا تیلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اضافہ امکان پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات عالمی منڈی خام تیل کی قیمت پیٹرول کی قیمت کی قیمتوں میں ڈالر فی بیرل کی قیمت میں
پڑھیں:
ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2024 تا مارچ 2025 ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات اس وقت 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ
انہوں نے کہا ہے کہ مارچ 2025 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 6.27 فیصد اضافہ پاکستانی معیشت کی ترقی اور حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر مثبت معاشی اعشاریے حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے تعاون اور انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کے سفر میں مزید تیزی کے لیے حکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، ہم نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ ملکی برآمدات میں مستقل اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Textile برآمدات تجارت ٹیکسٹائل درآمدات وزیراعظم