مسکن راوی سیکم کا افتتاح : مستحق افراد کو 3مرلے کے مفت پلاٹ دینے کا اعلان ، سال میں ایک لاکھ خاندانوں کو گھردیں گے : مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور؍ فیروز والہ؍ بہاولپور؍ شیخوپورہ (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) بہاولپور ڈویژن کے 3011 طلبہ کیلئے 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود جاکر چیک تقسیم کردیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بغداد الجدید کیمپس میں بہاولپور ڈویژن کے طلبہ میں ہونہار سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف تقریب میں موجود طلبہ میں گھل مل گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے برٹش جونیئر چیمپئن شپ انڈر 13 جیتنے والے سکواش پلیئر سہیل عدنان کو ساتھ بٹھا لیا اور 50لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور بات چیت کی۔ تقریب میں شریک طلبہ نے جوش وخروش کا اظہار کیا اور طالبات نے پرجوش نعرے لگائے۔ طالبہ کی جذباتی سرائیکی تقریر سے آنکھیں نم ہو گئیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی سیٹ پر بٹھا لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کی درخواست پر ان کے ساتھ ملکر قومی ترانہ پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر طلبہ کے اعزاز میں گارڈ آف آنرپیش کیاگیا۔ پولیس کے چاک و چابند دستے نے طلبہ کو جنرل سلامی پیش کی۔''یہ وطن ہمارا ہے۔ ہم ہیں پاسباں اس کے''تقریب میں طلبہ نے خصوصی ملی نغمہ پیش کیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے خود ملی نغمہ پیش کرنے والوں بچوں کی ویڈیو فوٹیج بنائی۔''نفرتوں کے دروازے خود پر بند رکھیں گے''۔وزیر اعلی نغمہ خواں سپیشل طلبہ کوپاس بلا کر اظہار شفقت بھی کیا۔ تقریب میں ہونہار ایوارڈ کے بارے میں ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔بہاولپور ڈویژن کے 3011طلبہ کو 17کروڑ 32لاکھ روپے کے ہونہار سکالر شپ دئیے گئے۔لاہور ڈویژن کے بعد بہاولپور ڈویژن کے طلبہ کے لئے سب سے زیادہ ہونہار سکالر شپ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے 2296 طلبہ کو 14کروڑ 71لاکھ سکالر شپ ملا۔بہاولپور ڈویژن کے کالجز کے 400طلبہ کو 80لاکھ روپے کا ہونہار سکالر شپ ملا۔ میڈیکل کالج کے 315طلبہ کو ایک کروڑ 81لاکھ روپے کے سکالر شپ دئیے گئے۔ 4ڈویژن کے 11ہزار سے زائد طلبہ کو 72کروڑ روپے سے زائد کے ہونہار سکالر شپ مل چکے ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اورمبارکباد دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو تقریب میں پہنچنے پر بہاولپور کی روایتی چنری پیش کی گئی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے بہاولپور کی روایتی چنری پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے مستحق اور نادار افراد کو3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کیلئے سکیم لانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی سکیم کا افتتاح کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زہرہ ہومز/ مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازنے زہرہ ہومز/ مسکن راوی سکیم کے معیار اور سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالا خطائی روڈ لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر کیے گئے ہیں۔ زہرہ ہومز میں ہر گھر 400 مربع فٹ پر محیط ہے۔ زہرہ ہومز میں دو بیڈروم،ایک باورچی خانہ، ایک باتھ روم اور صحن شامل ہے۔بریفنگ میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو مزید بتایا گیا کہ زہرہ ہومز کوجدید ترین ای پی ایس سمارٹ پینل ٹیکنالوجی سے زلزلے سے محفوظ، توانائی کے لحاظ سے مؤثر اور ماحولیاتی طورپر پائیدار بنایا گیا۔ مسکن راوی کا ہر گھر 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم سے چلایا جائے گا۔ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ 5سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کا منصوبے کی تقریب کالا خطائی روڈ لٹھے پور میں منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 100 مستحق افراد کو گھر ملے ہیں مستحقین کو گھر ملنے پر میرا دل میرے دل کو تسلی ہوئی ہے جن کو لوگوں کو گھر ملے ہیں ان کو بہت بہت مبارک ہو۔ وزیراعلی نے کہا کہ جو گھر دیئے دیئے جا رہے ہیں ان پر سولر یونٹ لگا ہوا ہے۔ سو گھروں کے ساتھ ایک سکول ہے۔ ان گھروں کے ساتھ واٹر فلٹرلشین پلانٹ بھی موجود ہے۔ مجھے ایک خاتون نے کہا یہ گھر واپس تو نہیں لیا جائے گا۔ خاتون کو تسلی دی دیتے ہوئے کہا یہ گھر رہتی دنیا تک آپ کا اپ سے کوئی نہیں لے گا ۔مریم نواز نے زہرہ ہومز / مسکن راوی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ 100مستحق خاندانوں کو اپنی چھت اور اپنا گھر مل گیا۔زہرہ ہومز مسکن راوی کوڈھائی ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے پر روڈا اور وزارت ہاؤسنگ شاباش کو دیتی ہوں۔جن کو گھر ملا ہے اور ان کو دیکھ کر تسلی ہے کہ مستحق اور حقدارکو اس کا حق ملا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف نے زندگی45سال ملک و قوم کی خدمت و ترقی کے لئے وقف کیے ہیں۔ ایٹمی پاورپاکستان کا نام آتا ہے تب محمد نوازشریف کی بات ہوتی ہے۔جب معاشی ترقی کی بات ہوتی ہے تو محمد نوازشریف کی بات ہوتی ہے۔ جب جب موٹرویز کی بات ہوتی تب تب محمد نوازشریف کی بات ہوتی ہے۔ ہم جو کام کررہے ہیں وہ محمد نوازشریف کا ویڑن ہے۔ ہم محمد نوازشریف کے فٹ سولجر بن کر دن رات ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ زہرہ ہومز/ مسکن راوی میں میرٹ اور حقدار کو حق پہنچانے کو یقینی بنایا گیا ہے۔شفافیت اور میرٹ کو برقرار رکھنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا نظام رکھا ہے۔زہرہ ہومزکے الاٹیز کو کہنا چاہتی ہوں یہ گھر رہتی زندگی تک آپ کا ہے۔ یہ آپ کا گھر ہے جو کہ اللہ تعالیٰ نے دیا اور ہمیشہ آپ کا ہی رہے گا۔ اپنی چھت، اپنا گھر دنیا کی بہترین سکیمز میں ایک ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوزشریف نے کہا کہ پنجاب میں 22لاکھ خاندانوں کے پاس اپنا گھر نہیں ہے۔ان شاء اللہ ایک سال کے اندر ایک لاکھ خاندانوں کو گھر فراہم کیے جائیں گے۔ 10مرلے کا پلاٹ رکھنے والوں کو15 لاکھ روپے تک بلا سود آسان شرائط پرقرض دے رہے ہیں۔ قرضہ حاصل کرنے والوں کو سات سال میں آسان اقساط پر ہر ماہ میں 14ہزار روپے قسط دینی ہوگی۔ پنجاب کے 37اضلاع میں اپنی چھت، اپنا گھر سکیم سے ہزاروں گھر زیر تعمیر ہے، کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام سے بننے والے پہلے پانچ گھروں میں فرنیچر بطور گفٹ فراہم کیا جائے گا۔اپنی چھت، اپنا گھرپروگرام کے فیڈ بیک کی کالز دعائیں سے بھر پور ہوتی ہیں، جن کو سن کر سکون سے نیند آتی ہے۔ پراجیکٹس کے فیڈ بیک سے مزید محنت اور کام کرنے کی ہمت پیدا ہوتی ہے۔ آئندہ چند ماہ میں مزید ہزاروں گھر مکمل ہوجائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بہت جلد ایسی سکیم لارہے ہیں جس میں مستحق افراد کوگھربنانے کے لئے مفت رہائشی پلاٹ دیں گے۔ کوئی بھی شخص کسی بھی پراجیکٹ میں سفارش کا الزام نہیں لگا سکتا ہے۔میرے دل و دماغ میں کسی شہر یا لوگوں کے لئے کوئی تفریق موجود نہیں۔پنجاب کا ہر شہر میرے دل کے اتنا ہی قریب ہے جتنا کہ لاہور۔ پنجاب میں بسنے والا ہر شخص میرے دل کے بے حد قریب ہے۔400سڑکیں بن رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 25 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہیں۔500بسوں کا آرڈر کر دیا ہے اور نئے روٹس بنائیں جائیں گے۔کسی بھی دور میں مہنگائی 38فیصد سے کم ہوکر 6فیصد تک نہیں آئی۔ٰ مریم نوازنے سیکنڈ اور تھرڈایئر طلبہ کے لئے سکالر شپ سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا طلبہ کو اگلے سال سے ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس اور لیپ ٹاپ سکیم کے جلد آغاز کااعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے سال سے سکالر شپ 50ہزار کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونہار سکالر شپ کی تقریب میں طلبہ سے وطن عزیز کی عزت وحترام کا عہد بھی لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر طالب علم کو سب سے پہلے پاکستانی ہونا چاہیے۔ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر میرٹ پر سکالر شپ مل رہے ہیں۔ ہونہار سکالر شپ دیکر والدین کا مالی بوجھ بانٹ رہے ہیں۔ہونہارسکالر کے لئے 72ارب روپے دے رہیں، مجھے172 ارب روپے بھی کم لگتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پورا جنوری ہونہار سکالر شپ کے لئے وقف کیا ہے۔ کوئی محب وطن ایک صوبے سے دوسرے صوبے پر حملہ نہیں کر سکتا۔ وطن کا کوئی پاسبان قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں پر حملے نہیں کرسکتا۔ جان کا نذرانہ پیش کرنے والے وردی پوشوں کی تضحیک برادشت نہیں کرسکتے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اگر میں بھی کسی کو آوازیں کسنے اور حملے کرنے کا کہوں تو مت کریں۔ ملکی مفادات سے متصادم ریڈ لائن کو کراس نہیں کرنا۔ میں انتقامی کارروائی میں لگ گئی تو عوام اور طلبہ کے کام کون کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نوازشریف اعلی مریم نوازشریف وزیراعلی مریم نواز مریم نواز شریف نے اعلی مریم نواز مستحق افراد کو محمد نوازشریف خاندانوں کو نوازشریف کی سکالر شپ مل وزیر اعلی مسکن راوی زہرہ ہومز لاکھ روپے اپنی چھت اپنا گھر رہے ہیں طلبہ کے نہیں کر پیش کیا طلبہ کو ہیں ان پیش کی گھر مل کے لئے کو گھر
پڑھیں:
پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 21 اپریل 2025ء ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انوائرمنٹ پرٹیکشن فورس کا قیام پنجاب کی ماحولیاتی بہتری کے سفر میں ایک سنگ میل کی مانند ہے۔ پاکستان کی پہلی SMART ماحولیاتی تحفظ فورس کا آغاز ایک صاف اور سبز مستقبل کی طرف ایک جرات مندانہ قدم ہے۔سمارٹ فورس کو ڈرون نگرانی، رئیل ٹائم (AQI) مانیٹرز،موبائل لیبز مہیا کی گئیں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انڈسٹری، پانی، پلاسٹک، زراعت، ٹرانسپورٹ اور ایندھن کی فیلڈز کے لئے خصوصی اسکواڈز قائم کئے گئے۔(جاری ہے)
سمارٹ انوئرمنٹ فورس فوری ردعمل، درست نفاذ اور ہوا کی معیار میں مستقل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔
میرے وژن کو حقیقت میں بدلنے پر وزیر ماحولیات،سیکریٹری ای پی ڈی، ڈی جی ای پی اے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ ماحول کے تحفظ کے مشن کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ریفارمز،تمام اسٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔ مزید برآں پاکستان بھر میں گندم کے کاشتکاروں کے لئے پنجاب کا ریکارڈ پیکج دیا ہے۔ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جارہی ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 110 ارب روپے کامجموعی پیکج دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گندم کے کاشتکاروں کے لئے25ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام کے امدادی پیکج کی منظور ی دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ دینے کی ہدایت کی۔ گندم کے 5 ایکڑ پر کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کیلئے لاز می ترمیم کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ”الیکٹرو نک وئیر ہاؤسنگ ری سیٹ“ پالیسی کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ گندم خریداری مہم میں معاونت کرے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بنک آف پنجاب کو 100 ارب روپے کی کریڈٹ لائن قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے گندم کے کاشتکار وں نے تقریباً 55ارب روپے کے زرعی مداخل خریدے۔ گندم کے کاشتکاروں کو 9500ٹریکٹر پر 10ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ گندم کے کاشتکاروں کو 1000ٹریکٹر 2.5ارب روپے کی لاگت سے مفت دیئے گئے۔کاشتکاروں کو 8ارب روپے ٹیوب ویل سولرائزیشن کی مد میں سبسڈی دی گئی۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو5ہزار سپر سیڈر پر8 - ارب روپے سبسڈی دی جاری ہے۔ گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فارمر سپورٹ پروگرام کے تحت تقریباً25ارب روپے دیئے جائیں گے۔ صوبے بھر میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو45لاکھ روپے کا 85ہارس پاور ٹریکٹر مفت ملے گا۔ صوبے بھر میں گندم اگاؤ مقابلے میں دوسرے نمبر آنے والے کاشتکار کو 40لاکھ روپے کا 75ہارس پاور ٹریکٹر انعام ملے گا۔ صوبے بھر میں تیسرے نمبر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35لاکھ روپے کا 60ہارس پاور ٹریکٹر ملے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر 8لاکھ روپے اور سوم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔ مجموعی طور پر گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو10کروڑ 40لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔ پنجاب میں گندم کے کاشتکار وں کی رہنمائی کے لئے سوا ارب روپے کاایگریکلچر انٹرنی پروگرام شروع کیا گیا۔ 1000انٹرنی صوبے بھر میں گندم کے کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔اگیتی کپاس کاشت کرنے والے کسانوں کو 25ہزار روپے فی بلاک مجموعی طور پر ساڑھے 37کروڑ روپے ملیں گے۔ اسٹیک ہولڈرز اور ہر شہری کی فعال شرکت ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہم سب مل کر اپنے ماحول کی ذمہ داری لیں اور اس حل کا حصہ بنیں۔