خیرپور: گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
خیرپور (جسارت نیوز) شہر کے 80 محلوں سے زیادہ علاقوں میں کئی ماہ سے گیس کا پریشر کھانے کے وقت نہ صرف کم ہے بلکہ آتا ہی نہیں ہے یا پھر لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچے اسکول اور ملازمین بغیر ناشتے کے دفتر جاتے ہیں، گزشتہ روز مختلف محلوں محلہ سرائی گھنور خان، بچل شاہ، عابد کالونی، الطاف کالونی، شہید آباد، منشی محلہ، جیلانی محلہ، لقمان و دیگر علاقوں کے عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف جگہوں پر گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ سیکڑوں بار سوئی گیس کے زونل مینیجر کو درخواستیں دیں، آفس کے چکر لگانے کے بعد بھی پریشر بحال نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کئی سال سے خیرپور میں گیس لائنوں کی مرمت کے لاکھوں روپے صرف کاغذوں میں دکھائے گئے ہیں، سوئی گیس کا عملہ زونل منیجر کی سربراہی میں نہ تو گیس لائن کی لیکجز بند کرا رہا ہے اور نہ گیس کی لائنوں کی مرمت کرا رہا ہے، ملنے والے فنڈز اپنے اور اعلیٰ افسران میں بانٹ رہے ہیں جس کا ازالہ شہری بھگت رہے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ سوئی گیس کے عملے نے وزیراعظم شریف کے احکامات بھی ہوا میں اُڑا دیے جس میں انہوں نے حکم دیا تھا کہ گیس صبح 5 سے رات 10 بجے تک گھریلو صارفین کو دی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
احتجاج کے باعث اہم سڑک بند، ملک بھر کو سامان کی ترسیل رک گئی
ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر احتجاج کے باعث سڑک بند ہوگئی، جس کی وجہ سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔
کراچی میں کاٹھور سپر ہائی وے احتجاج کے باعث بند ہے، احتجاج کی وجہ سے سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سےملک بھرکے لیے مال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
انہوں نے بتایا کہ دونوں بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی ترسیل بند ہے۔