ٹنڈو محمد خان: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کے حل کیلیے کچہری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے ریجنل ڈائریکٹر بدین، سید محمد سجاد حیدر کی جانب سے ٹریژری آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر نے موقع پر شکایات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ ٹریژری آفس سے تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو اگر کسی بھی قسم کی ناانصافی کا سامنا ہو تو وہ اپنی شکایات جمع کرائیں، ان کے مسائل کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ پر حل کیے جائیں گے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ افسر ذکیہ پروین نے بتایا کہ ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل بروقت حل کیے جائیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹنٹ افسر عبدالقادر میمن نے وضاحت کی کہ گریجوئٹی کے 10 کیسز زیر التوا ہیں، جبکہ پنشن کے تمام کیسز نمٹائے جا چکے ہیں، کچہری کے دوران مختلف محکموں کے ملازمین نے اپنی شکایات درج کرائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مسائل
پڑھیں:
کندھکوٹ، صوبائی وزیر اوقاف، عشر و زکوٰۃ و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی کھلی کچہری میں عوامی مسائل سن رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-19