سکھر: سوہنی دھرتی انٹرنیشنل کی جانب سے ڈیلر کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) سوہنی دھرتی انٹرنیشنل سیڈ ڈویژن پاکستان سکھر ڈویژن کی جانب سے سکھر میں ڈیلر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سندھ بلوچستان کے ڈیلروں آباد گاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سی او چوہدری احداقبال اور بی ایم سندھ بلوچستان شاہنواز کٹوہر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او احد اقبال نے کہا کہ گزشتہ 25 سال سے زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، ہمارے چاول کے بیج انمول ملت لیڈر ایڈاونٹیج سے کسان اچھی پیداوار حاصل کر رہے ہیں، سندھ بلوچستان میں گزشتہ 16 سال سے کام کر رہے ہیں، ہمارے معیاری بیجوں اور ادویات پر کسان بھائیوں کے اعتماد کی وجہ سے ہمارے ڈیلروں نے اپنے ٹارگٹ کو پورا کیا ہے، بہتر کارکردگی دکھانے والے ڈیلروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے 3 کاریں، 2، 2 لاکھ روپے کے 43 کیش انعامات دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب اور سندھ کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ بند
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نہروں کی تعمیر کے خلاف جاری مظاہروں نے پنجاب اور سندھ صوبوں کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا ہے، جس کے باعث برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو اپنی کنسائنمنٹ بروقت پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ صورتحال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے بھی ماہانہ ٹیکس وصولی کے ہدف کے حصول میں رکاوٹیں پیدا کر سکتی ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے سندھ میں نہر کے منصوبے کے خلاف مظاہرین نے پنجاب کو سندھ سے ملانے والی مرکزی شاہراہ کو بند کر رکھا ہے۔
پنجاب سے کراچی بندرگاہ اور کراچی بندرگاہ سے ملک کے دیگر حصوں کی جانب جانے والے ٹرانسپورٹ ٹرکوں اور ٹرالرز کی طویل قطاریں دونوں جانب سے پھنس گئی ہیں۔ طویل قطاریں پنو عاقل شہر تک پہنچ گئی ہیں۔ میلوں تک ٹرکوں اور ٹرالرز کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔
Post Views: 1