ایپکا کی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی صدر انور میمن، جنرل سیکرٹری شاہد سومرو، سینئر نائب صدر غلام نبی سولنگی، نائب صدر شاہد قبول اور دیگر نے پریس کلب پہنچ کر نومنتخب عہدیداران، سیکرٹری حمید الرحمان، نائب صدر علی نعیم، خازن جے پرکاش مورانی، اراکین مجلس عاملہ اقبال ملاح، احمد خان شیخ، نوید کے کے سے ملاقات کی، الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و ہار پیش کیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سےپی ایچ ڈی طلباو طالبات کوروزگارفراہم کر ے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی جامعات میں عارضی نوکریوں کی درخواستوں کی وصولی کیلئےکل آخری روز ہے،ہائرایجوکیشن کمیشن پی ایچ ڈی کرنیوالےامیدواروں کوروزگارفراہم کرےگا،منتخب پی ایچ ڈی کرنیوالےطلباو طالبات کو 1 سال کیلئےجامعات میں تعینات کیاجائیگا۔
منتخب پی ایچ ڈی امیدواروں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ دی جائے گی،گزشتہ 2 سال میں پی ایچ ڈی کرنیوالےامیدوارپروگرام کیلئےاہل ہوں گے،امیدواروں کی عمرکی حد40سال اور 2 تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت لازمی ہے،منتخب شدہ امیدواروں کو نیشنل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام میں 4ہفتوں کی تربیت دی جائےگی۔پی ایچ ڈی امیدوار22اپریل تک ایچ ای سی کےپورٹل پردرخواست دےسکیں گے۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں