نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون ،5 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 5 ملزمان گرفتار، چرس، آئس، شراب، مسروقہ موٹرسائیکلیں اور پانی والی موٹر برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق مورو اور ہالانی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں5 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔راشد جتوئی سے 540 گرام چرس،مرسل الدین شاہ سے 6 گرام آئس،حسین مری سے 10 لیٹرز شراب،پریل سولنگی سے 5 بوتلیں شراب ، ریاض کلھوڑو سے 5 بوتلیں شراب برآمد کرکے نارکوٹکس اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔نوشہروفیروز سٹی، کنڈیارو اور کمالدیرو تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 مسروقہ موٹر سائکلیں اور ایک پانی والی موٹر برآمد کرلی۔برآمد شدہ موٹر سائیکلز تصدیق کے بعد اصل مالکان غلام النبی راجپوت، شہزاد میمن اور اشتیاق لنجار کے حوالے کردی گئیں۔ جبکہ پانی والی موٹر علی گوہرکلہوڑو کے حوالے کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
— فائل فوٹوکراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔
پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔
پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔