اٹلی : ایرانی تاجر محمد عابدینی رہا‘ امریکا کو حوالے کرنے انکار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں قید ایرانی تاجر محمد عابدینی کو رہا کر دیا گیا۔ اطالوی وزیرِ انصاف کارلو نارڈیو کا کہنا تھا کہ ایرانی تاجر کو قانونی طور پر امریکا کے حوالے نہیں کر سکتے۔ خبررساں اداروںکے مطابق ایرانی تاجر کو دسمبر میں امریکا کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ پر اٹلی کے شہر میلان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے 38 سالہ محمد عابدینی اور 42 سالہ مہدی محمد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکا سے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی دینے کی سازش کی تھی۔ وزیرِ انصاف کا کہنا ہے کہ اٹلی سے عابدینی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ موجودہ قانون کا صرف سزا یافتہ شخص پر اطلاق ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایرانی تاجر
پڑھیں:
جموں: ”بی ایس ایف“ نے بدنام زمانہ ملیشیا "وی ڈی جی" کو مسلح کرنے کا عمل تیز کر دیا
تازہ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس نے بدنام زمانہ ملیشیا ”ویلج ڈیفنس گارڈز" (وی ڈی جی) کو ہتھیاروں کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وی ڈی جی ارکان کی تربیت کے حوالے سے تازہ سیشن ضلع جموں کے علاقے سوچیت گڑھ میں بی ایس ایف چوکی پر منعقد کیا گیا۔ سیشن میں ڈینجر اور چرکروئی دیہات سے تعلق رکھنے والے وی ڈی جی ارکان شریک تھے جہاں انہیں ہتھیار چلانے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔ بی ایس ایف کے ایک افسر نے کہا کہ وی ڈی جی ارکان کو کنٹرول لائن پر قائم چوکیوں پر ہتھیاروں کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ لوگ ہنگامی صورت حال کے دوران فورسز دستوں کے پہنچنے سے قبل اپنی ذمہ داری پوری کر سکیں۔ یاد رہے کہ ویلیج ڈیفنس گارڈز پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم یہ ملیشیا مقبوضہ علاقے خاص طور پر جموں خطے میں مسلمان آزادی پسندوں کیخلاف اپنی ظالمانہ کارروائیوں کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔