اہل کراچی کاقصور‘سعید غنی جیسے کرپٹ وزیرکوبرداشت کرنا ہے‘عرفان اللہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے کے مرکزی رہنما عرفان اللہ مروت نے صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے کراچی کے مسائل کی وجہ شہریوں کو قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا سب سے بڑا قصور سعید غنی جیسے نااہل اور کرپٹ وزیر کو برداشت کرنا ہے ، سعید غنی اینڈ کمپنی اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کے لیے شہریوں پر الزام لگا رہے ہیں ، شہر قائد کی موجودہ خراب صورتحال اور کھنڈرات بنانے میں سعید غنی اور ان کی جماعت پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے ، وزیر موصوف اور اس کے بھائی کا مقصد صرف کرپشن کرنا اور کراچی شہر کی ترقی اور بنیادی انسانی سہولیات کے لیے رکھے گئے فنڈز میں خوردبرد کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ 16 سالوں سے زرداری لیگ نے کراچی شہر کو نوچا ہے ، شہر کو ترقیاتی اسکیمیں اور بنیادی سہولیات دینے کے بجائے لوٹ مار کی ہے۔ جس کی وجہ سے کراچی شہر پاکستان کا سب سے زوال پذیر شہر بن چکا ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔