کراچی( اسٹاف رپورٹر)دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں میں اردو کو دسواں نمبر دیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات نے ملک بھر میں بولی جانے والی مادری زبانوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 89 ملین لوگ پنجابی کو اپنی مادری زبان کے طور پر بولتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دنیا میں تقریباً 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں، دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.

5 کروڑ افراد بولتے ہیں۔ اردو دنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر ہے، دنیا بھر میں 231 ملین اردو بولنے والے ہیں۔ چین میں بولی جانے والی زبان کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جسے 1.119 ارب افراد چین کے مختلف علاقوں میں بولتے ہیں۔دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر بولی جانے والی زبان ہندی ہے، ہندی زبان بولنے والوں کی تعداد 602 ملین ہے جبکہ 559 ملین افراد اسپینش (ہسپانوی) بولتے ہیں اور یہ 21 ملکوں کی سرکاری زبان بھی ہے۔ خیال رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست میں اردو کا 10واں نمبر ہے جس کے دنیا بھر میں بولنے والوں کی تعداد 231 ملین ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دنیا بھر میں

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا
  • سرینگر، علاقے میں پائی جانے والی خاموشی کو ہرگز امن کا نام نہیں دیا جا سکتا
  • ٹیرف کے طوفان میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے
  • ٹیرف کے طوفان  میں صارفین کی یہ شاندار ایکسپو  زیادہ قیمتی ہے