ارکان قومی اسمبلی کو اثاثوں کی تفصیلات 15جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات 15 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت
کرتے ہوئے کہا کہ بصورت دیگرارکان کی رکنیت معطل کی جائے گی۔ پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر نے متعلقہ قوانین کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایم این ایز تفصیلات 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کودینے کے پابند ہیں، پاسداری نہ کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی
پڑھیں:
اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی کو اسمبلی میں بھرتیوں سے متعلق بدعنوانی کے الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے تینوں ارکان کا مذکورہ رپورٹ پر آپس میں عدم اتفاق ہے، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے نہیں بلکہ کمیٹی کے ایک رکن نے جاری کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسے معاملات میں اندرونی رپورٹس پبلک نہیں کی جاتیں بلکہ پارٹی سربراہ کو بھجوائی جاتی ہیں، مذکورہ رپورٹ کمیٹی نے پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کو ارسال کرنی تھی جسے قبل ازوقت پبلک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رکن احتساب کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ پراس وقت کوئی کمنٹس نہیں دے سکتے، اس سلسلے میں بانی چیئرمین سے مشاورت کرنے کے بعد ہی بات کی جائے گی۔
کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹی بانی چیئرمین نے تشکیل دی، ،ہر معاملے کی رپورٹ بھی انھیں ہی پیش کی جائے گی، رپورٹ وہی ہوسکتی ہے جس پر تینوں ارکان کے دستخط ہوں ، ایک رکن کی رپورٹ ، رپورٹ نہیں ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔