عمر ایوب نے فیض حمید کی وڈیو بنا کر آگے بھیجی، فیصل وائوڈا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی90 فیصد لیڈر شپ کمپرومائزڈ ہے جو نہیں چاہتی کہ عمران خان جیل سے باہر آئیں، عمر ایوب سب سے زیادہ کمپرومائزڈ ہیں، جنہوں نے فیض حمید کی وڈیو بنا کر آگے بھیجی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک سوال پر کہ کیا عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ چوتھی بار مؤخر ہوا ہے، کیا آپ نہیں سمجھتے کہ جج صاحب نے ایسا کرکے
اس کیس کو بہت زیادہ سیاسی کر دیا ہے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ کل انہوں نے پریس کانفرنس میں واضح کہا تھا کہ اس کیس میں عمران خان کو سزا ہونی ہے، میں جب وزیر تھا تو عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کے لیے یہ کیس عذاب بن جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹی ایچ کیو ہسپتال :انسدادِ پولیو مہم کا آغاز،عمران نذیر نے بچوں کوپولیو قطرے پلائے
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ عظمی کاردار، سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، یونیسف عالمی ادارہِ صحت کے نمائندے بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پولیو کی مہم کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے ہیں۔والدین 5 سال تک کے بچوں کو ہر صورت پولیو ویکسینیشن پلوائیں بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں گے۔پولیو کی جنگ کیخلاف ہمیں ہر صورت کامیاب ہونا ہے۔ اگلے برس پاکستان پولیو فری ملک ہو گا۔جبکہ وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے فیلڈ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیو مہم کا جائزہ لیا۔ فیلڈ میں پولیو ورکرز سے ملاقات کی،مہم کے بارے دریافت کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے جانفشانی اور ایمانداری سے پولیو مہم کو کامیاب بنانے پر ورکرز کو شاباش دی۔ مختلف گھروں میں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلوائے۔