پشاور: بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، دونوں جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پشاور میں دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ رحمان بابا پولیس کے مطابق ملزمان میں سے ایک بھائی مظہر نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر والوں سے جھگڑتا تھا۔
پشاور کے علاقے موسم خان گڑھی میں لڑائی جھگڑے کے بعد دوبھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے.
پولیس نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ مظہر نشے کا عادی تھا جو اکثر اوقات گھر والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد جمع کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: یونیورسٹی ہاسٹل میں 22 سالہ طالبہ قتل
اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
کراچیجام کنڈو گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ...
پولیس کے مطابق 22 سال کی طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔