Express News:
2025-12-13@23:13:25 GMT

برازیل: طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، 10 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

جنوب مشرقی برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست میناس جیرائس کی ریسکیو سروسز کے مطابق ہفتے کی رات بارش کا سلسلہ شروع ہوا اور ایپاٹینگا شہر میں محض ایک گھنٹے میں تقریباً 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔ ایپاٹینگا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، لینڈسلائڈنگ سے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

مزید برآں، بیٹھانیا کے علاقے میں ایک بڑی لینڈ سلائیڈنگ نے ایک پہاڑی کے نیچے واقع گلی کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں راستے میں آنے والی ہر شے بہہ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے ایک خاندان کے چار افراد کو بچا لیا لیکن ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔

ریاست میناس جیرائس کے گورنر رومیو زیما نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ

پڑھیں:

بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آج صبح یاتریوں سے بھری ایک بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس کو حادثہ تیزی سے خطرناک موڑ کاٹتےہوئے پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پہاڑی جنگلات کے درمیان شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس کے ڈرائیور کو موڑ واضح طور پر دکھائی نہ دیا جس کے نتیجے میں بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بس میں 35 مسافر اور دو ڈرائیور سوار تھے۔ امدادی ٹیمیں مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں، شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بنگلور: قیمتی طوطے کو بچاتے ہوئے تاجر ہلاک
  • غزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، بچوں سمیت 14 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے
  • غزہ میں طوفانی بارش اور سردی سے  3بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • بھارت: آندھرا پردیش میں بس گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • کہوٹہ میں مسافر وین ڈرائیور کی غفلت سے دریا میں جاگری، 3 افراد ہلاک
  • فن لینڈ : 3لڑکوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کو آگ لگا دی
  • تھائی لینڈ اورکمبوڈیا میں جھڑپیں جاری‘ 4 لاکھ افراد کی نقل مکانی
  • میانمار کے اسپتال پر حکومتی فورسز کی بمباری؛ 30 افراد ہلاک
  • میانمار فوج کا اسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جھڑپیں جاری، امن معاہدے کیلئے ٹرمپ کی مداخلت آج متوقع ہے