بھارتی کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما چیمپئنز ٹرافی کے فوٹوشوٹ اور کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے قواعد کے تحت ہر بڑے ٹورنامنٹ سے قبل میزبان ملک میں تمام شریک ٹیموں کے کپتان ایک تقریب کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں، اس بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے اور روہت شرما کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ تاحال زیر غور ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا اور بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما کی پاکستان آمد کے حوالے سے تمام عوامل کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور اگر یہ دورہ ہوتا ہے تو دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین کے لیے یہ ایک خوشگوار لمحہ ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی روہت شرما
پڑھیں:
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل رانڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کیمطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی تاہم انہیں دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔ فرنچائز کا کہنا ہے کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے ہیں اور ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے، اسلام آباد یونائیٹڈ میتھیو شارٹ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔