اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چینی کرنسی یوان پر مبنی بانڈز جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام اور مالی وسائل کے حصول کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جو پچھلے سال کے 2.

5 فیصد سے بہتر کارکردگی ہے۔

بلوم برگ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ یوان پر مبنی بانڈز جاری کرنے سے چین کے سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا ہدف ہے، جو آئندہ 6سے 9ماہ میں ممکن ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے شدہ شرائط پر عملدرآمد کے لیے حکومت پرعزم ہے اور اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ 5دہائیوں میں پاکستان نے 25 آئی ایم ایف پروگرامز میں حصہ لیا ہے، اور قرضوں کے اس چکر کو ختم کرنے کے لیے توانائی، ٹیکس وصولی اور ریاستی اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے معیشت کی موجودہ صورتحال کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ برآمدات، ترسیلات زر اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ تاہم وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو اپنی معیشت کی بنیادوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن کیا جا سکے۔ آئی ایم ایف کا وفد بھی آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا تاکہ اصلاحاتی عمل کا جائزہ لیا جا سکے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے نے کہا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان اقدامات میں پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام شامل ہیں۔

اس حوالے سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 8 رکنی ”پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی“ تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے، فلم سازوں کی درخواستوں کے جائزے، اور باکس آفس مراعات سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کمیٹی کے ذمے ہو گی۔ کمیٹی کو کسی بھی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے مخصوص جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹس دی جائیں گی۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ان منصوبوں کے ڈیزائن اور عملی اقدامات پر ابتدائی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے ان اقدامات کو ”تاریخی پیش رفت“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلے پاکستانی سینما کو ایک نئی زندگی عطا کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے: وزیر خزانہ
  • حکومت پاکستان کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
  • ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک پہنچنے چاہیے، وزیرِ خزانہ
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان