بھارتی سیاستدان اپنی ہی گن سے حادثاتی طور پرگولی لگنے سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
نئی دہلی: بھارت کا ایک سیاستدان اپنی ہی لائسنس یافتہ گن سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کے ساتھ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی سیاستدان کی اپنی بندوق سے چلی، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔
سیاستدان کے اہلخانہ نے اس واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گولی کی چلنا ایک حادثہ تھا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ بھارتی سیاست میں ایک بڑا صدمہ بن کر سامنے آیا ہے اور سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گرپریت بسی کی ہلاکت پر سیاستدانوں اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔