پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کے لیے کام ہو رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں ہاکس ہوتے ہیں، وہ نہیں چاتے کہ معاملات آگے بڑھیں، خواجہ آصف اور عظمیٰ بخاری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے اور ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتے، کیونکہ عوام کے سامنے کھڑے ہوکر انصاف مانگنے کو پریشر نہیں کہتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اتحادیوں کے خلاف بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ انہیں کوئی نئی چیز کی ڈیمانڈ ہو، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے نظریات نہیں ملتے، ابھی بانی چیئرمین کے خلاف اکٹھے ہوکر بیٹھے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ  ٹرمپ اور واشنگٹن کی جانب آنکھیں نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ سے توقع ہے، ہم نے ابسلوٹلی ناٹ کہہ کر انکار کی سزا پائی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بدامنی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کرم میں 166 بنکرز موجود ہیں، جس کی مسماری کے لیے کام ہو رہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے 190 ملین کے القادر ٹرسٹ کیس کے فیصلے کی تاریخ میں باربار تبدیلی پر تشویش کا ا ظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیل کے بعد بیرون ملک سے پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی، پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آچکا ہے، بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں پیسہ نہیں آیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گواہ موجود ہیں، کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، لیکن ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ سزا ہونی ہی ہونی ہے، القادر ٹرسٹ فیصلے کے ذریعے بانی چیئرمین کو بلیک میل کرکے جھکایا نہیں جاسکتا ہے، عدالیہ کو دیکھنا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہو رہا ہے پی ٹی آئی

پڑھیں:

صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج پولیو وائرس صرف پاکستان اور افغانستان میں پایا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور نائیجیریا جیسے ممالک میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے۔
میئر نے زور دیا کہ پولیو کے مرض کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ آنے والی نسلیں اس موذی بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • وادی تیراہ: سیکورٹی، انتظامی اورسہولیات کافقدان ہے، آئی جی ایف سی
  • پاکستان بار کونسل انتخابات: پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ کے نام
  • صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • وادی تیراہ میں سہولیات کا فقدان، سیکیورٹی اور انتظامی چیلنجز نے ناقص گورننس کو بے نقاب کردیا
  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی دوبارہ تشکیل، گنڈاپور آؤٹ،اعلامیہ جاری
  • علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی سے آئوٹ، نوٹیفکیشن جاری
  • پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
  • آئی سی سی کی دھوکہ دہی! ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹکٹ پوسٹر سے پاکستانی کرکٹر کی تصویر غائب، بھارتی اثر و رسوخ بے نقاب
  • افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ ہے:عاصم افتخار  
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے