فتنہ الخوارج اوران کےنیٹ ورک کےخلاف متحدہیں،آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آبادپشاور (اے بی این نیوز)آرمی چیف نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اوران کےنیٹ ورک کےخلاف متحدہیں،سیکیورٹی فورسزنے اس فتنے کےخلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ لگن ،عزم اورقربانیوں کےساتھ اس فتنےکےخلاف قابوپالیں گے۔
ہماری افواج نے دہشتگردوں کےلیڈروں کاخاتمہ یقینی بنایاہے۔ دہشتگردتنظیموں کاڈھانچہ تباہ اوران کےسہولتکاروں نشانہ بنایاگیاہے۔ دہشتگردوں کی اس سرزمین پرکوئی جگہ نہیں ہے۔ اس جنگ کومنقطی انجام تک پہنچائیں گے،ان شااللہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق
آرمی چیف نے قانون نافذکرنےوالےاداروں کی کوششوں کوبےحدسراہا،آرمی چیف نے کہا کہامن وعامہ کےقیام اوردہشتگردحملوں کوناکام بنانےمیں ان اداروں کابڑاکردارہے۔ ،ہرآپریشن میں سیکیورٹی فورسزنے بھرپورکرداراداکیا۔ امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش کوسختی سےناکام بنادیں گے۔ دشمن نفرت اورخوف کابیج بوناچاہتاہے،ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ دشمن بھاری نقصان اٹھاتارہےگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی خیبرپختونخواکےسیاستدانوں سے بھی بات چیت کی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کےرہنماوں کامختلف امورپراظہارخیال۔ سیاسی رہنماوں کامشترکہ عزم کااظہار۔ سیاستدانوں کامسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں سے اظہاریکجہتی۔
آرمی چیف کی آمدپرکورکمانڈرپشاورنے استقبال کیا۔
مزیدپڑھیں:کیا لاس اینجلس میں آگ پرندے نے لگائی، سوشل میڈیا دعوؤں کی حقیقت!
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا رمی چیف
پڑھیں:
پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے، طلال چودھری
وزیر مملکت برائے داخلہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کی وجہ سے ہم دہشتگردی کے خلاف اکٹھے ہو کر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی تنقید کو ہم تعمیری طور پر لیتے ہیں۔ جبکہ نہروں کے معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سیاسی استحکام کو نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے۔ لیکن بلاول بھٹو ملک سے باہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے ہائی لیول پر رابطہ ہو گیا ہے۔ پہلے بھی معاملات کو حل کیا ہے اس میں کوئی ذاتی معاملہ یا ذاتی فائدے کی بات نہیں ہے، جس کا جو حق بنتا ہے وہ اس کو ملے گا۔
طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام کو ہم نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔ اور اسی سیاسی استحکام کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ سیاسی استحکام کی وجہ سے ہم دہشتگردی کے خلاف اکٹھے ہو کر لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تنقید کو ہم تعمیری طور پر لیتے ہیں۔ جبکہ نہروں کے معاملے کو حل کر لیا جائے گا۔
افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ افغان وفد پاکستان میں تھا۔ جو کچھ روز قبل ہی واپس گیا ہے۔ ہماری پالیسی صرف افغانستان کے لیے نہیں بلکہ ساری دنیا کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے اور افغان شہریوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہونا ہو گا۔