پی ٹی آئی مذاکرات کوسبوتاژکررہی ،ملبہ مجھ پر ڈال رہے ہیں، مسجد میں قسم دینے کو تیارہوں،خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کےحق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں پی ٹی آئی مذاکرات کوسبوتاژکررہی ہےملبہ مجھ پر ڈال رہے ہیں میں مسجد میں قسم دینے کو تیارہوں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ محمدآصف نے کہا کہ تحریک انصاف والے مذاکرات کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ملبہ میرے اوپر ڈال رہے ہیں، مجھے کسی مسجد میں لے جائیں میں قسم دینے کو تیار ہوں، میں مذاکرات کے حق میں ہوں اور چاہتا ہوں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسی مسجد میں جا کر کہوں گا پی ٹی آئی والے بالکل مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں یہ کچھ اور چکر ہیں وہ بھی آپ کو پتہ چل جائےگا، ہماری قیادت تو مخلص ہے اور چاہتی ہے کہ اس ہاؤس میں کام چلے، اس پارلیمان کی عالی شان بلڈنگ کی عزت اور آبرو برقرار رہے اور یہ چلے۔
وزیردفاع نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی سے منسلک ہے ہم کیوں چاہیں گے کہ مزاکرات ناکام ہوں،پی ٹی آئی قطعی طور پر مخلص نہیں ، میرا پی ٹی آئی کو واضح پیغام ہے کہ پہلے اپنا گھر درست کریں پھر میرے گلے پڑیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی رہے ہیں نے کہا
پڑھیں:
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر دیگر ثقافتوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ل۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشیں ملکی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی بہبود کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔