کچے کے ڈاکوؤں نے کراچی کے 3 نوجوان کو جھانسہ دیکراغوا کرلیا، 60 لاکھ تاوان طلب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی:
ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے رضویہ سوسائٹی وحیدہ آباد کے رہائشی 2 سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوانوں کو گھوٹکی کے ڈاکوؤں نے دھوکے سے بلا کر اغوا کرلیا اور ان کی رہائی کے عوض 60 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
تینوں مغوی آن لائن ڈرائی کلیننگ کا کام کرتے ہیں، ان کی زنجیر سے جکڑی ہوئی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی جس میں وہ اہلخانہ سے رقم کے بندوبست کرنے کی فریاد کرتے ہوئے سنائی دیے ، رضویہ سوسائٹی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعہ کے تحت مغوی سگے بھائیوں کے چچا نعمان کی مدعیت میں درج کرلیا جسے بعدازاں تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
رضویہ پولیس کے مطابق مدعی مقدمہ نعمان نے بتایا کہ وہ رکشا ڈرائیور ہے، میرا بھتیجا 24 سالہ اویس، اس کا چھوٹا بھائی اور دوست 20 سالہ انس ’پرفیکٹ چوائس ‘ کے نام سے آن لائن فیس بک پر پیج بنا کر ڈرائی کلینگ کا کام کرتے ہیں جس میں گھروں کی صفائی ستھرائی ، صوفے اور قالین وغیرہ واش کرتے ہیں۔
مدعی کے مطابق 2 جنوری کو میرے بھتیجے اویس کو آن لائن صوفے اور قالین کی کلیننگ کے کام کا آرڈرگھوٹکی سندھ سے بک ہوا جس پر اویس نے اپنی والدہ سے بات چیت کی اسی تاریخ کو میرے دونوں بھتیجے اور ان کے دوست کو گھوٹکی جانے والی بس میں رات ڈھائی بجے کے قریب بیٹھا کر روانہ کر دیا۔
مدعی کے مطابق میرے بھتیجے اور ان کا دوست جیسے ہی گھوٹکی سندھ پہنچے تو اویس نے موبائل فون سے والدہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ یہ لوگ مجھ ٹھیک نہیں لگ رہے جس پر ان کی والدہ نے انھیں دلاسہ دیا اور کچھ دیر کے بعد اویس کے دونوں فون نمبر بند ہوگئے۔
بعدازاں 3 جنوری کو دوپہر چار بجے اویس نے اپنے موبائل فون سے رابطہ کیا اور مجھے کہا کہ چاچو یہ ڈاکو ہیں اور ایک بندے کے 20 لاکھ اور تینوں کے 60 لاکھ روپے مانگ رہے ہیں، اسی دوران اویس سے ایک شخص نامعلوم نے فون لیا اور کہا کہ 60 لاکھ روپے انتظام کرو پھر یہ تینوں بچے آپکو ملیں گے۔
مدعی کے مطابق اس شخص نے 2 دن کا وقت دیا اس کے بعد نامعلوم شخص نے اویس کے موبائل فون نمبر سے بذریعہ واٹس ایپ اویس ، اس کے بھائی اور دوست انس کی ویڈیو بنا کر بھیجی جس میں تینوں بچوں کی ٹانگوں کو زنجیر سے باندھا ہوا تھا اور تینوں بچے کہہ رہے تھے آپ پیسوں کا انتظام کرلو نہیں تو یہ لوگ ہمیں جان سے مار دیں گے۔
اس کے بعد اویس کے موبائل فون نمبر سے ایک موبائل فون نمبر 03278403503 نمبر موصول ہوا اور کہا گیا کہ اس نمبر پر بیلنس لوڈ کراؤ ، مدعی کے مطابق نامعلوم شخص نے اتوار اور پیر کا وقت دیا ہے جس پر ہم بہت گھبرا گئے جس کے بعد میں اویس کی والد اور انس کی بہن کے ہمراہ تھانے آیا ہوں۔
میرا دعویٰ ملزم یا ملزمان اسم سکونت نامعلوم پر میرے دونوں بھتیجوں اور ان کے دوست کو صوفہ اور قالین کی صفائی کا جھانسہ دے کر گھوٹکی سندھ بلا کر اغوا کر کے تاوان طلب کرنے کا ہے لہٰذا ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر رضویہ پولیس نے نعمان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 14 سال 2025 بجرم دفعہ 365 اے کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کر دیا جو واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مدعی کے مطابق موبائل فون فون نمبر اور ان کر دیا کے بعد
پڑھیں:
اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا
اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ کو روم میٹس کی موجودگی میں نجی ہاسٹل میں قتل کر دیا گیا international Islamic university islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو نجی ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں، قتل کا واقعہ 19 اپریل ہفتہ کے روز پیش آیا۔مدعی مقدمہ نے کہا کہ نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا، میری بہن کمرے سے باہر آئی تو نامعلوم ملزم زبردستی کمرے میں داخل ہو گیا۔مدعی مقدمہ نے مزید بتایا کہ ملزم نے سب کو خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی مار دی۔مدعی مقدمہ نے مزید کہا کہ 22 سالہ طالبہ کو 3 رومیٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کیا گیا، گولیاں لگنے سے 22 سالہ طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، پنجاب حکومت نے کسانوں کو15ارب کا پیکیج دیا: اعظم تارڑCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم