پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ:کون سا کھلاڑی کس ٹیم کو پیارا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور:پی ایس ایل10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں 6فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل 10) کی ڈرافٹنگ کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ٹیموں نے اپنی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑی چن کر اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
میگا ایونٹ کے لیے ہونے والی بڑی تقریب میں پلاٹینم کیٹیگری خاص توجہ کا مرکز رہی، جہاں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور عباس آفریدی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ اسی طرح لاہور قلندرز نے ڈیرل مچل کو اپنے لیے بہتر سمجھا جب کہ پشاور زلمی نے ٹام کوہلر کیڈمور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے دوبارہ اپنے ساتھ رکھا۔
علاوہ ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن، مارک چیپمین، اور فہیم اشرف جیسے کھلاڑیوں کو منتخب کیا۔ دوسری جانب، ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شورٹ کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی دلچسپ چناؤ دیکھنے کو ملا، جہاں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کو اپنے ساتھ جوڑا جب کہ پشاور زلمی نے کاربن بوش اور محمد علی کا انتخاب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیسن ہولڈر کو اپنی ٹیم میں شامل کیا اور لاہور قلندرز نے کشال پریرا کو منتخب کیا۔
دیگر کیٹیگریز میں بھی ٹیموں نے اپنی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کو چنا، جس میں گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کیا جب کہ ملتان سلطانز نے محمد حسنین کو حاصل کیا۔ سلور کیٹیگری میں کراچی کنگز نے میر حمزہ اور لٹن داس کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ لاہور قلندرز نے آصف آفریدی اور محمد اخلاق کا انتخاب کیا۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی بھرپور موقع دیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز اور محمد ذیشان کو اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ کراچی کنگز نے ریاض اللہ اور فواد علی پر اعتماد کیا۔
پی ایس ایل کا یہ تاریخی دسواں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔ اس ایڈیشن میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، جو مداحوں کے لیے شاندار کرکٹ کا موقع فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز نے کیٹیگری میں کو اپنی ٹیم پی ایس
پڑھیں:
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اپریل2025ء) کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن کی وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ ہمیں اپنے اوورسیز پاکستانیوں پر فخر ہے جو اپنے وطن سے دور رہ کر دیگر ثقافتوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں ل۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی معیشت کی بحالی کے لیے خصوصی کاوشیں ملکی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم وطن سے دور رہ کر بھی وطن کی بہبود کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔