4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ماں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ سوتیلے بیٹے کو تشدد کر کے قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں ایک خاتون نے درخواست دی کہ اس کے چار سالہ معصوم بچے کو اس کی سوتن نے ڈنڈے سے تشدد کرکے اور گلا دبا کر قتل کر دیا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر سول لائن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ اقصیٰ کو گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتول کی سگی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول بچے کے والد نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، معصوم بچے پر تشدد کر کے قتل کا واقعہ افسوسناک ہے، ملزمہ کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
— فائل فوٹولاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔