71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کردیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
گزشتہ 5 سال میں بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ۔
وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 5 سال میں کل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے،خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔
پنجاب میں 13 ہزار سے زائد،بلوچستان میں 20 ہزار 583 اورسندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد 1370، گلگت بلتستان 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کئے گئے،گزشتہ 5 سال میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کئے گئے۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک 13 ہزار 618 بلاک شناختی کارڈ زیر تفتیش ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلاک کئے گئے
پڑھیں:
گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
فوٹو: فائلوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم کے ساتھ ملوث نادرا ملازمین کا تعین بھی کیا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے 2 انسانی اسمگلر بھی گرفتار کیے گئے ہیں، ملزم نے یو اے ای کے ویزے کا جھانسہ دے کر شہری سے 3 لاکھ روپے لیے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم نے کینیڈا بھجوانے کیلئے شہری سے 92 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔