Jasarat News:
2025-04-22@07:16:15 GMT

پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت غذائی اشیا کی قیمتوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ‎کمشنر کراچی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا پرائس کنٹرول کمیٹیاں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔ مہنگائی کنٹرول نہ ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر میں فوری پرائس کنٹرول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول میں ناکامی پر تمام ایڈیشنل ڈائریکٹرز سے رپورٹ طلب کر لی۔

سید حسن نقوی نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول رپورٹ روزانہ فراہم کریں۔

انھوں نے کہا عوام کو فوری ریلیف دینے کےلیے پرائس کنٹرول کےلیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول

پڑھیں:

کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام

کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کے دوران کرش اسٹون کی آڑ میں اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق بلوچستان سے 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کے 240 بیگ کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

اسمگل شدہ چھالیہ ڈمپر نمبر TLK144 میں کرش اسٹون کے نیچے چھپائی گئی تھی، موصول خفیہ اطلاع پر ہمدرد چیک پوسٹ پر مشکوک ڈمپر کو روک کر تلاشی لی گئی۔

برآمد ہونے والی چھالیہ کی مالیت 48لاکھ روپے ہے۔

کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے چھالیہ سمیت کروڑ مالیت کا ڈمپر بھی ضبط کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا صارفین کو بلوں میں اربوں روپے کاریلیف دینے کافیصلہ 
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • بجلی   کے بلوں میں صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ 
  • عوام کا ریلیف حکومت کے خزانے میں
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • خرم شیر زمان کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ
  • پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان