اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران مجموعی طور پر 71 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ 5 سالوں میں بلاک شناختی کارڈز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں، گزشتہ5سال کےدوران کُل 71 ہزار 849 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 25 ہزار 981 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے، پنجاب میں 13 ہزارسے زائد، سندھ میں 9 ہزار 677 شناختی کارڈز کو بلاک کیا گیا۔

بلوچستان میں 20 ہزار 583 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے جبکہ اسلام آباد میں 1370، گلگت بلتستان میں 228 اور آزاد کشمیر میں 446 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے۔

5 سال میں پاکستان بھر میں 44 ہزار 460 شناختی کارڈز ضروری تصدیق کے بعد ان بلاک کیےگئے، وزارت داخلہ نے بتایا کہ بلاک کیے گئے 13 ہزار 618 شناختی کارڈز ابھی تک زیرتفتیش ہیں۔
مزیدپڑھیں:کیا لاس اینجلس میں آگ پرندے نے لگائی، سوشل میڈیا دعوؤں کی حقیقت!

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وزارت داخلہ

پڑھیں:

وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کتنی؟ اعدا د و شمار سامنے آگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251214-8-13

 

اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈیسک) وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعددا کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ سرکاری دستاویز کے مطا بق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی داروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31 ہزار 455ہے۔ رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 81 ہزار 581 ملازمین کام  کرتے ہیں، ان میں سے مرد ملازمین کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 126 اور خواتین کی تعداد 31 ہزار 455 ہے۔ اس طرح خواتین کے تناسب کی شرح 5 اعشاریہ 83 فیصد ہے، تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا مراسلہ ارسال کردیا جس میں خواتین کیلیے مختص 10 فیصد کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کتنی؟ اعدا د و شمار سامنے آگئے
  • امریکا میں موجود 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف
  • بدنام زمانہ ایپسٹن جنسی اسکینڈل؛ ٹرمپ کی ہوشربا تصاویر بھی سامنے آگئیں
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد گروہوں سے تعلقات کا انکشاف
  • امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف
  • این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
  • پشاور؛ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کا مشن، بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن کیلیے خصوصی ایپ متعارف
  •  حج آپریشن کے دوران خدامُ الحجاج بھرتی ,شہریوں کیلئے اہم انتباہ
  • ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ورلڈکپ 2026 سے پہلے فل ممبر ٹیمیں کتنے ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی، تفصیلات سامنے آگئیں