کراچی (نیوز ڈیسک)کابینہ ڈویژن نے سال 2025 کے لیے عوامی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں مختلف قومی اور اسلامی تہواروں کے موقع پر مجموعی طور پر 17 عوامی تعطیلات ہوں گی، جبکہ اقلیتوں کے لیے الگ تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔

2025 کی پہلی عوامی تعطیل کب ہوگی؟پاکستان میں 2025 کی پہلی عوامی تعطیل 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہوگی۔ یہ دن کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔

عیدالفطر اور عیدالاضحی کی تعطیلاتپاکستان میں عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر تین تین تعطیلات دی جائیں گی، جبکہ عاشورہ کے موقع پر 9ویں اور 10ویں محرم کو دو تعطیلات ہوں گی۔ دیگر اہم تعطیلات میں 23 مارچ (یومِ پاکستان)، عیدالفطر، ایسٹر (اقلیتوں کے لیے)، یکم مئی (یومِ مزدور)، عیدالاضحی، عاشورہ، 14 اگست (یومِ آزادی)، 12ربیع الاول اور 25 دسمبر (یومِ قائداعظم) شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن سے واضح شیڈول تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے اجراء سے عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے سال بھر کے تعطیلات کے شیڈول میں وضاحت ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو اپنے سالانہ منصوبے ترتیب دینے میں آسانی ہوگی۔
مزیدپڑھیں:سردیوں میں لوگ بیمار کیوں پڑجاتے ہیں؟ وجہ وہ نہیں جو آپ سمجھتے ہیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے موقع پر کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات  پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد  تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • آر ڈی اے نے کلر روڈ روات پر سیور فوڈز کے گودام کو سر بمہر کر دیا، گرینڈ آپریشنز جاری رہے گا:ڈی جی کنزہ مرتضی
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
  • پنجاب کے پہلےفلم سٹی اور فلم اسٹوڈیو سمیت فلم اسکول کے قیام کی منظوری
  • مسیحی برادری آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے
  • افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل
  • صوبائی حکومت نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان