اسلام آباد:

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔

برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نسل پرستانہ بیانات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی خلوص، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والا یہ تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک کے گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں پر محیط ہیں، 17 لاکھ سے زائد برطانوی پاکستانیوں کی موجودگی دونوں دوست ممالک کے درمیان سب سے مضبوط رشتہ ہے، اس کے پیش نظر، برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند افراد کے قابل مذمت اعمال کو پورے 17 لاکھ برطانوی پاکستانیوں کی کمیونٹی کے ساتھ جوڑنا درست نہیں، پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے برطانیہ کی ترقی، خوشحالی اور آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے برطانوی بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں دونوں عالمی جنگوں میں جمہوریت کی حمایت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج برطانوی پاکستانی برطانیہ کے صحت، ریٹیل اور سروسز سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کئی پاکستانی نژاد برطانوی شہری اہم عوامی عہدوں پر فائز ہیں،  اور ہزاروں لوگ پارلیمنٹ کے اراکین، میئرز، کونسلرز اور مقامی پولیس اور میونسپل سروسز کے ارکان کے طور پر اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ برطانوی پاکستانی کھیلوں اور فنون میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، ان کے کھانے اور موسیقی برطانوی ثقافت کو مزید خوبصورتی بخشتے ہیں، اتنی بڑی اور متنوع کمیونٹی کو چند افراد کے اعمال کی بنیاد پر بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برطانوی پاکستانی برطانیہ میں نسل پرستانہ

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے دو روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے اور اس دورے کے دوران اہم امور اور معاہدوں پر غور ہوگا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا خیرمقدم کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شیخ عبداللہ بن زاید النہیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

دفترخارجہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ شیخ عبداللہ 20 سے 21 اپریل 2025 تک دو روزہ دورہ ہوگا اور یہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ دونوں ممالک درمیان گہرے تعلقات کا عکاس ہے۔

دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاد کے وسیع تعاون کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، توانائی میں تعاون، علاقائی سیکیورٹی اور عوامی رابطے، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں پر بات چیت متوقع ہے۔

دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ ملاقات سے دونوں فریقین کو علاقائی او عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر دوطرفہ مفادات پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا عمان کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
  • متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرینگے
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
  • اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان
  • پاکستان نے بنگلہ دیش کے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کے مطالبے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا