کراچی:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات پورے پاکستان میں سب سے کم ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے۔

سول اسپتال کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، سندھ حکومت بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے ہماری شعبہ صحت میں لائی گئی تبدیلیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، سندھ میں بچوں کی اموات کی شرح 1.

2 فیصد جب کہ دیگر صوبوں میں 1.4 فیصد ہے مگر تھر میں بچوں کی ہلاکتوں کو زیادہ اچھالا جاتا ہے، سندھ میں ضلعی سطح پر چائلڈ لائف ایمرجنسی سینٹرز کھولے گئے جس کے باعث سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں واضح کمی آئی اور اب ہمارا خواب ہے کہ ہر ضلع میں چائلڈ لائف ایمرجنسی سہولت شروع کریں۔

بلاول نے کہا کہ فخر سے کہتا ہوں کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں سندھ نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بے نظیر نے متعارف کرائی تھی، آج میں نے سول اسپتال کے کنٹرول روم کا معائنہ کیا، سندھ حکومت نے پندرہ سال پہلے بہت سے اقدامات کیے، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے کراچی اور لاڑکانہ کے سول اسپتال کے معیار کو تسلیم کیا اور اسی یونیورسٹی میں سندھ میں بچوں کی اموات میں کمی کا تسلیم کیا۔
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ میں بچوں کی کی شرح

پڑھیں:

سندھ کو 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی پر فخر ہے،بلاول بھٹوزرداری

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 35ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کو اس قومی ایونٹ کی میزبانی پر فخر ہے، کیونکہ سندھ نے ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ سرزمین ہے جہاں سے پاکستان کے حق میں پہلی قرارداد منظور ہوئی، جس نے وفاق، اتحاد اور مشترکہ قومی تقدیر پر ہمارے یقین کو مضبوط کیا، اور نیشنل گیمز کی میزبانی اسی قومی وابستگی کا تسلسل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی حکومت کی ٹیم کے شکر گزار ہیں جن کی قیادت، منصوبہ بندی اور انتھک محنت کے باعث یہ قومی کھیل کامیابی سے منعقد ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پیمانے کے ایونٹ کا انعقاد کوئی آسان کام نہیں ہوتا، تاہم سندھ نے پیشہ ورانہ مہارت اور وقار کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھایا۔

انہوں نے نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پاکستان کا فخر ہیں، چاہے وہ تمغوں کے ساتھ واپس جائیں یا یادوں کے ساتھ، وہ نظم و ضبط، ثابت قدمی اور قومی یکجہتی کے سفیر بن کر لوٹتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مواقع اور حوصلہ افزائی ملنے پر وہ ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کوچز، آفیشلز، رضاکاروں، طبی عملے اور منتظمین کی خدمات کو بھی سراہا جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے قومی کھیل امن، تحفظ اور وقار کے ماحول میں منعقد ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھیل ٹیم ورک، جرات، قوانین کے احترام اور ہر چیلنج کا سامنا کرنے کا حوصلہ سکھاتے ہیں، جو صرف کھیلوں کی نہیں بلکہ قومی اقدار بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے مہینے میں پاکستان کو میدانِ جنگ میں آزمایا گیا، جس پر پوری قوم نے اتحاد، عزم اور اعتماد کے ساتھ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی نے پیشہ ورانہ مہارت، باہمی ہم آہنگی اور قوت کا شاندار مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان سرخرو ہوا، اس کی خودمختاری محفوظ رہی اور قومی وقار بلند ہوا۔ ان کے مطابق یہ فتح صرف عسکری نہیں بلکہ ایک قومی فتح تھی جو عوام کے اتحاد، افواج کے نظم و ضبط اور قوم اور محافظوں کے درمیان مضبوط رشتے کی عکاس ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب قوم کی ذمہ داری ہے کہ اسی جذبے کو تعلیمی اداروں، اسٹیڈیمز، سرکاری اداروں اور روزمرہ زندگی میں آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے ایک ایسے پاکستان کے وژن کا اظہار کیا جہاں ہر صوبے کے ہر بچے کو کھیل، تعلیم، صحت اور قومی خدمت کے یکساں مواقع میسر ہوں، اور جہاں صلاحیتوں کی آبیاری، نظم و ضبط کی قدر اور اتحاد کو سب سے بڑی طاقت سمجھا جائے۔

اختتام پر انہوں نے دعا کی کہ نیشنل گیمز کے دوران قائم ہونے والی دوستیوں کا سلسلہ برقرار رہے، یہاں سیکھے گئے اسباق مستقبل میں رہنمائی کریں اور یہاں نظر آنے والا اتحاد پاکستان کے وفاق کی پہچان بنے۔ انہوں نے تمام شرکاء، تمغہ جیتنے والوں اور تمام صوبوں کو نیشنل گیمز کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں خونی ڈمپر و ٹینکرز سے بڑھتی اموات ، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے و حکومتی نااہلی و بے حسی کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں
  • سندھ کو 35ویں نیشنل گیمز کی میزبانی پر فخر ہے،بلاول بھٹوزرداری
  • کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراہی میں وفد کا سکھر اسپتال کا دورہ
  • خونی ڈمپر و ٹینکر سے شہریوں کی بڑھتی اموات ، آج نمائش چورنگی پر دھرنا ہو گا ،منعم ظفر خان
  • بچوں کی اسمگلنگ کے مقدمے میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
  • جماعت اسلامی کا ڈمپر و ٹینکرز سے اموات کیخلاف کل نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • سوڈان: 50 لاکھ بےگھر بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات انتہائی ناگزیر ہیں، یونیسف
  • سندھ پولیس کے زخمی میاں بیوی افسران کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی
  • مراکش میں 2 عمارتیں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی