ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور:
آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
https://www.express.pk/story/2742564/psl-10-playerd-draft-ceremony-2742564/
کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں ڈیوڈ وارنر، ایڈم مائلن اور عباس آفریدی کو منتخب کیا ہے۔
ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پی ایس ایل ‘کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو2وکٹوں سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پشاور زلمی نے 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ اننگز کے دوران صرف دو ہی چھکے لگ سکے۔ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی۔کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ خوشدل شاہ نے ناقابلِ شکست 23 ‘کپتان ڈیوڈ وارنر نے 60رنز بنائے ۔لیوک ووڈ نے تین ‘علی رضا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔